Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا کی واشنگٹن میں امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر سے ملاقات
Posted on: 12/21/2017
رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا کی واشنگٹن میں امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر سے ملاقات
ڈاکٹر ندیم احسان اور سید قاسم علی رضا نے امریکی کانگریس مین کو ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر پابندی کی تفصیلات سے آگاہ کیا
مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی، غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں او الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی قابل مذمت ہے ، ڈینا رورا بیکر
مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کو امریکی کانگریشنل ریکارڈ کا حصہ بنایاجائے گا، ڈینا رورا بیکر
ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جوکہ تقریباً دوگھنٹے تک جاری رہی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ندیم احسان اور سید قاسم علی رضا نے گزشتہ دنوں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس مین وامریکہ کی سائنس، اسپیس اور ٹیکنالوجی کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈینا رورا بیکر سے ملاقات کی ۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جوکہ تقریباً دوگھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں بین الاقوامی امور،پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اورغیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈینا رورا بیکر کو بابائے مہاجر قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ ڈاکٹر ندیم احسان اور سید قاسم علی رضا نے کانگریس مین ڈینا رورا بیکر کو بتایا کہ ایم کیوایم ، پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین مہاجروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو پاکستان میں کبھی تسلیم نہیں کیاگیا اور مہاجرمینڈیٹ کوتقسیم درتقسیم کرنے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجاتارہا ہے ۔خصوصاً گزشتہ چار برسوں سے مہاجرقوم کیخلاف ریاستی آپریشن میں شدت پیداکردی گئی اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں 22 ، ہزار مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ، آج بھی ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان جیلوں میں قید ہیں، جناب الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی ، بھانجے ، ایم کیوایم کے جلاوطن رہنماؤں اور کارکنوں کے رشتہ داروں سمیت 300 سے زائد کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکا ہے ، ایم کیوایم کے مرکزی دفتر سمیت سینکڑوں دفاتر بند یا مسمار کیے جاچکے ہیں، حتیٰ کہ سات کروڑ مہاجروں کے متفقہ قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف نائن زیرو عزیزآباد کو بھی ڈیڑھ سال سے غیرقانونی وغیرآئینی طور پر سیل کردیاگیاہے اور جناب الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر غیرقانونی وغیرآئینی پابندی عائد ہے ۔ اراکین نے رابطہ کمیٹی نے مورخہ 5 ، دسمبرکوجناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم مرحومہ کی برسی اور 9، دسمبرکو یوم شہداء کے موقع پر پیراملٹری رینجرز اورپولیس کی جانب سے قرآن خوانی کیلئے جمع ہونے والی خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوں کی گرفتاریوں ، حراست کے دوران ان پر بہیمانہ تشدد، جیلوں میں اسیرکارکنان کے ساتھ بہیمانہ سلوک اور یوم شہداء سے ایک روز قبل رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر 71 سالہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے اغواء کے واقعہ کی بھی تفصیل بیان کی ۔
امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر نے پاکستان کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مہاجروں پر ریاستی مظالم ،مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی، غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں، گرفتارشدگان اوراسیروں پر تشدد اورجناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کی مذمت کی ۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کو یقین دلایا کہ مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کو امریکی کانگریشنل ریکارڈ کا حصہ بنایاجائے گا۔ ڈینا رورا بیکرنے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔
*****
9/8/2024 10:04:33 PM
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن م
...
24 Aug 2024
پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر
...
24 Aug 2024
ایم کیوایم کے وفد کی سانحہ کارساز کے مقتولین عمران عارف اور آمنہ عارف
...
23 Aug 2024
سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کے لواحقین کو آئین و قانون کے مطابق انصاف فرا
...
23 Aug 2024
22 اگست کی تاریخ ہمیں دکھ، غم اور ایک سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ الطاف حسی
...
22 Aug 2024
میری ایم کیو ایم آج بھی قائم ہے اور میرے وفاپرست ساتھی آج بھی ثابت قدم
...
22 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us