Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کے ججوں کی خدمت میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اہم سوالات


سپریم کورٹ کے ججوں کی خدمت میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اہم سوالات
 Posted on: 7/29/2017
سپریم کورٹ کے ججوں کی خدمت میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اہم سوالات 
یہ سپریم کورٹ کے نام میری زبانی پٹیشن ہے ، سپریم کورٹ اس پر جے آئی ٹی بنائے اورکیس چلائے۔الطاف حسین 
سپریم کورٹ مجھے فون پر لے ،میں کسی وکیل کے بجائے خودکیس لڑوں گااورعدالت کے ہرسوال کاجواب دوں گا۔الطاف حسین 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم میاں نوازشریف کونااہل قراردینے اوران کے خاندان کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے آڈیوبیان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام جج صاحبان سے کچھ اہم سوالات کئے ہیں۔اپنے بعض سوالات کوانہوں نے سپریم کورٹ کے نام اپنی زبانی پٹیشن قراردیتے ہوئے ان پر ایکشن لینے کی بھی درخواست کی ۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ جسٹس حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان توڑنے والے فوجی جرنیلوں اورافسران کااحتساب کب کرے گی؟ 
2013ء سے 2017ء تک آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کورینجرزکی حراست میں انسانیت سوزتشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کے کااحتساب کب ہوگا؟
ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدجنہیں رینجرزکی حراست میں تشددکرکے شہیدکیاگیا، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنہوں نے آفتاب احمدکے قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھالیکن کچھ نہیں ہوا۔ آخرجنرل راحیل شریف ، اس وقت کے کورکمانڈر اورڈی جی رینجرزکے خلاف ایکشن کب ہوگا؟
سپریم کورٹ مہاجرنوجوانوں اوران کے ساتھ ساتھ بلوچ اورقبائلی پختونوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کااحتساب کب کرے گی اوران کے لواحقین کوکب انصاف فراہم کرے گی؟ 
سپریم کورٹ لاپتہ مہاجر،بلوچ ،قبائلی پختونوں اورسندھی نوجوانوں کوکب بازیاب کرائے گی اورلاپتہ کرنے والوں کااحتساب کب کرے گی؟سپریم کورٹ لاپتہ افرادکے تڑپتے خاندانوں کوانصاف کب دلائے گی؟
مہاجروں کے خلاف غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کرنے والوں کااحتساب کب ہوگا؟
جن ججوں نے ہرمار شل لاء اورآئین توڑنے کے عمل کوجائزقراردیااورآئین سے بالاپی سی او پر حلف اٹھائے ،ایساکرنے والے سپریم کورٹ کے ججوں کا احتساب کب ہوگا؟
افتخارچوہدری نے پی سی او پر دوبارحلف لیااورجنرل پرویزمشرف کوتین سال کی توسیع دی ،ان کے اس آئین شکنی کے عمل پر کارروائی کب ہوگی؟
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخارچوہدری نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورکئی لوگوں کوگھربھیجالیکن جب ان کے اپنے بیٹے ار سلان افتخارکی کرپشن اوربدعنوانی کامعاملہ ان کے سامنے آیاتو اس کیس کوٹال کرارسلان افتخارکے خلاف تحقیقات کوختم کردیاگیا،سپریم کورٹ اس پر جے آئی ٹی بناکر ایکشن کب کرے گی؟افتخارمحمدچوہدری اوردیگرکرپٹ ججزکا احتساب کب ہوگا؟
سپریم کورٹ نے آج کرپشن کے نام پر ایک وزیراعظم اوراس کے پور ے خاندان کے خلاف فیصلہ دے دیاہے لیکن جوباقی لیڈرہیں، جوملک کی دولٹ لوٹ گئے ، قومی خزانہ کھاگئے سپریم کورٹ ان کے خلاف فیصلہ کب دے گی؟
جو لٹیرے اورخائن ہیں، جوکروڑوں اربوں کے قرضے لے کرمعاف کرانے والے ہیں، انکے خلاف سپریم کورٹ کب ایکشن کرے گی ؟
ملک میں فوج کے جرنیلوں اورسیکورٹی فورسز کے افسران کی ملی بھگت سے منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس پرحکمرانوں نے خاموشی اختیارکی، آخرمنشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ان افراد کااحتساب کب ہوگا؟
پیمرا نے مجھے آزادی اظہارکے حق سے محروم کرتے ہوئے میرے خطابات، بیانات کی نشرواشاعت پرپابندی عائد کی ، سپریم کورٹ اس پابندی کوختم کرکے مجھے اظہار رائے کی آزادی کب دے گی؟
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کے نعرے کوبنیادبناکرمیرے گھراورپارٹی کے مرکزکوسیل کردیاگیا، میرے تمام دفاترکوسیل کردیاگیا،میرے بے گناہ کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے، آخرسپریم کورٹ یہ ظلم کب بندکرائے گی؟انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح میرے بے گناہ ساتھیوں کوپکڑ پکڑ کران کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی تھیں،اگرخدانخواستہ آپ کے بچوں کے ساتھ ایساہوتاتوآپ کے کیاجذبات ہوتے؟آخرسپریم کورٹ ایم کیوایم پر عائدغیراعلانیہ پابندی کاخاتمہ کرکے ہمیں انصاف کب دے گی؟
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان جس نے ایم کیوایم کے ایم پی ایزکے قتل اورملک بھر میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کااعتراف کیامگراسے آج سرکاری سیف ہاؤسزمیں مہمان بناکررکھاگیا، آخراس پر ایکشن کب ہوگا؟
سپریم کورٹ اسامہ بن لادن کوپانچ سال تک ایبٹ آبادمیں رکھنے والوں کااحتساب کب کرے گی؟
آئی ایس آئی اوررینجرزنے ایم کیوایم سے نکالے گئے کرمنلز کوملاکرپی ایس پی ٹولہ تشکیل دیااوراس کمالوٹولے کوڈیفنس اورسوسائٹی میں کروڑوں کے بنگلے ، گاڑیاں دیں، یہ عمل کرنے والوں کااحتساب کب ہوگا؟
جولوگ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکروارہے ہیں،ان پر تشددکروارہے ہیں ان کا احتساب کب ہوگا؟
رینجرزکی جانب سے بے گناہ افرادکی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر کب ایکشن لیاجائے گا؟
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ سپریم کورٹ کے نام میری پٹیشن ہے ، سپریم کورٹ اس پر جے آئی ٹی بنائے ،کیس چلائے اورمجھے چاہے فون پر لے ،میں کسی وکیل کے بجائے خودکیس لڑوں گااورعدالت کے ہرسوال کاجواب دوں گا۔ میں سپریم کورٹ کے ججوں سے کہتاہوں کہ خدارا آگئے بڑھیں اور میری اس زبانی پٹیشن کی سماعت کریں،ہمارے لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرائیں ،میرے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کے اہل خانہ کوانصاف دیں،بلوچستان کے لوگوں کوانصاف دیں، فاٹاکے پختونوں کوانصاف دیں، جن سندھیوں کوماورائے عدالت قتل کرکے انکی لاشیں پھینکی جارہی ہیں ان کے گھروالوں کوانصاف دیں، اگرآپ مظلوموں کی دادفریادنہیں سنیں گے اورانہیں انصاف فراہم نہیں کریں گے تویہ یادرکھیں کہ آپ کوبھی اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دیناہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں عدلیہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زیراثرہے اوروہ سپریم کورٹ کے کہنے پر ہی سیاسی جماعتوں کی قیادت کومائنس کرنے کے فیصلے کرتی ہے، اسی لئے جولوگ اسٹیبلشمنٹ کے زیرعتاب ہوں انہیں عدلیہ سے بھی انصاف نہیں ملتا۔ 
*****

9/14/2024 11:42:57 PM