Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین اورکنوینرندیم نصرت کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستارکے بیان سے بالآخر بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


قائدتحریک الطاف حسین اورکنوینرندیم نصرت کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستارکے بیان سے بالآخر بلی تھیلے  سے باہرآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 6/28/2017
قائدتحریک الطاف حسین اورکنوینرندیم نصرت کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستارکے بیان سے بالآخر بلی تھیلے 
سے باہرآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایجنسیوں کا تحریر کردہ بیان جاری کرنے سے ثابت ہوگیا کہ فاروق ستار مہاجرقوم کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ناچ رہے ہیں
فاروق ستارنے ایم کیوایم کی قیادت پر پاکستان دشمنی کاشرمناک الزام لگاکرثابت کردیاکہ وہ ایم کیوایم یامہاجرقوم کے نہیں 
بلکہ سرکاری ایجنسیوں کے ترجمان ہیں۔ رابطہ کمیٹی
فاروق ستار کابیان اسٹیبلشمنٹ کی اس پالیسی کاتسلسل ہے جس کامقصد مائنس الطاف حسین اورکرش ایم کیوایم ایجنڈے پرعمل کرناہے
فاروق ستار نے اپنے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدسمیت تحریک کے ہزاروں شہیدوں، اپنی قوم ، تحریک کے نظریہ کاسوداکرلیاہے مہاجرقوم کامقدمہ بین الاقوامی فورم پر اٹھائے جانے سے ایم کیوایم کے سچے ، باوفااورباضمیرکارکنان اوروفاشعارمہاجرعوام توخوش ہیں البتہ مہاجردشمن قوتیں شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہیں۔ رابطہ کمیٹی
فاروق ستارکا بیان اس بات کوثابت کرتاہے کہ وہ مہاجرقوم کے لئے نہیں بلکہ مہاجردشمن قوتوں کے لئے کام کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستارکی جانب سے جاری ہونے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بیان کے نتیجے میں بالآخر آج بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے اورقائدتحریک الطاف حسین اورکنوینر ندیم نصرت کے خلاف سرکاری ایجنسیوں کا تحریر کردہ بیان جاری کرنے سے صاف ظاہر ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار مہاجرقوم کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کاکھیل کھیل رہے ہیں اوراسی کے اشارے پر ناچ رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فاروق ستار کا تازہ بیان دراصل اسٹیبلشمنٹ کی اس پالیسی کاتسلسل ہے جس کامقصد مائنس الطاف حسین اورکرش ایم کیوایم ایجنڈے پرعمل کرناہے۔ سرکاری ایجنسیاں بھی مہاجروں کے حقوق مانگنے پر ایم کیوایم کی قیادت پر جناح پوراورملک دشمنی کے بیہودہ الزامات لگاتی آئی ہیں اور آج فاروق ستارنے بھی ایم کیوایم کی قیادت پر پاکستان دشمنی کاشرمناک الزام لگاکرثابت کردیاکہ وہ ایم کیوایم یامہاجرقوم کے نہیں بلکہ سرکاری ایجنسیوں کے ترجمان ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قیام امن کے نام پر جاری ریاستی آپریشن میں ایم کیوایم کے اورمہاجرعوام پر جومظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن فاروق ستاراوران کے حواری ان مظالم پر بولنے کوتیارنہیں ہیں اورقائدتحریک الطاف حسین اوران کے وفاشعارساتھی ان مظالم پر آواز اٹھارہے ہیں اوربین الاقوامی فورم پر جاکردنیاکوان مظالم سے آگاہ کررہے ہیں توفاروق ستاراوران کے حواری اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر بانی وقائدتحریک الطاف حسین ، کنوینرندیم نصرت اور مہاجروں کی اصل قیادت کے خلاف زہریلے بیانات دے رہے ہیں جوبے شرمی، بے غیرتی اورضمیرفروشی کی انتہائی شرمناک مثال ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اپنی جان بچانے اورچندروزہ مفادات کیلئے فاروق ستارنے تحریک کے ہزاروں شہیدوں، اپنی قوم ، تحریک کے نظریہ کاسوداکرلیاہے، حتیٰ کہ فاروق ستار نے اپنے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدتک کے خون کاسوداکرلیاہے،یہی وجہ ہے کہ فاروق ستار آج آفتاب احمد شہیدسمیت تحریک کے ہزاروں شہیدوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے والوں کے خلاف بیان جاری کرنے کے بجائے شہیدوں کیلئے آوازاٹھانے والے قائدتحریک الطاف حسین اور کنوینرندیم نصرت کے خلاف زہراگل رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کوآگاہ کرنے اورمہاجرقوم کامقدمہ بین الاقوامی فورم پر اٹھائے جانے سے ایم کیوایم کے سچے ، باوفااورباضمیرکارکنان اوروفاشعارمہاجرعوام توخوش ہیں البتہ مہاجردشمن قوتیں شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہیں اور فاروق ستارکا بیان اس بات کوثابت کرتاہے کہ وہ مہاجرقوم کے لئے نہیں بلکہ مہاجردشمن قوتوں کے لئے کام کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فاروق ستاراوران کے حواریوں کویہ بات نہیں بھولناچاہیے کہ اپنی قوم سے بے وفائی کرنے والے اور اپنے شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والے وقتی طورپرتوضرورفائدے میں رہتے ہیں لیکن بالآخر ان کی حیثیت دھوبی کے اس کتے کی طرح ہوجاتی ہے جو نہ گھرکارہتاہے اورنہ گھاٹ کا۔ 

*****

9/7/2024 4:21:56 PM