Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مہاجرقوم آزاداورخودمختار صوبے کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی، الطاف حسین
Posted on: 6/28/2017
مسلسل ظلم وستم اورناانصافیوں سے مہاجروں کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، قائدتحریک الطاف حسین
مہاجرقوم آزاداورخودمختار صوبے کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی، الطاف حسین
ایساآزاد اورخودمختار صوبہ چاہتے ہیں جہاں رینجرز ، پولیس ، چیف سیکریٹری اوروزیراعلیٰ سندھ بھی ہمارا ہو، الطاف حسین
مغربی پنجاب کے مسلمانوں نے آزادی کی جنگ میں حریت پسندوں کی مخبریاں کرکے انگریزوں کا ساتھ دیا ، الطاف حسین
انگریزوں کی غلامی کرنے والے مغربی پنجاب کے یہی خاندان آج پاکستان کے ٹھیکیدار بن چکے ہیں، الطاف حسین
اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم، مہاجروں کے ساتھ انہی ناانصافیوں کا ردعمل ہے، الطاف حسین
مہاجرقوم نے تہیہ کرلیاہے کہ وہ غلامی کی ذلت آمیز زندگی پر عزت کی موت قبول کرلے گی
لیکن اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگی، الطاف حسین
26 سال سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہاہوں لیکن میں نے ایک دن کیلئے بھی اپنی جدوجہد ترک نہیں کی، الطاف حسین
40 برسوں میں پہلی مرتبہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے،الطاف حسین
22 اگست کا دن تحریک کیلئے ’’یوم نجات‘‘ ثابت ہوا اورانشاء اللہ یہ یوم نجات ہی یوم فتح کا آغاز بنے گا، الطاف حسین
احمد پورشرقیہ کا المناک واقعہ پارہ چنار میں اہل تشیع افراد کے قتل عام پر پردہ ڈالنے اور اس سانحہ کو دبانے کی سازش ہے، الطاف حسین
آسٹریلیا کے شہر سڈنی، میلبرن، کینبرا اور پرتھ کے ذمہ داران اورکارکنان کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلسل ظلم وستم اورناانصافیوں سے مہاجروں کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا اوراب مہاجرقوم آزاداورخودمختار صوبے کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم آسٹریلیا کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی، میلبرن، کینبرا اور پرتھ کے ذمہ داران اورکارکنان نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر برصغیرپاک وہند تقسیم نہ ہوتا تو ہندوستان، پاکستان اوربنگلہ دیش وجود میں نہ آتے، مسلمانوں کی عددی طاقت تین ممالک میں تقسیم نہ ہوتی اوربرصغیرمیں مسلمان اپنی تعداد کے لحاظ سے بادشاہ گرہوتے ۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی حقائق ہیں کہ 1857ء کی جنگ آزادی میں ہندوستان کے مسلمانوں نے متحد ہوکر انگریز وں کو دہلی میں بری طرح شکست دی، انگریزوں سے آزادی کی جنگ انڈیا کے ہندوؤں ، مسلمانوں اورسکھوؤں نے ساتھ مل کرلڑی لیکن مغربی پنجاب کے مسلمانوں نے آزادی کی جنگ میں حریت پسندوں کی مخبریاں کرکے انگریزوں کا ساتھ دیا اورمسلمانوں کی فتح کو شکست میں تبدیل کردیا۔حریت پسندوں کی مخبریوں کے عوض انگریزکی جانب سے مغربی پنجاب کے مسلمانوں کو انعام کے طورپر جاگیریں دی گئیں اورانگریزوں کی غلامی کرنے والے مغربی پنجاب کے یہی خاندان آج پاکستان کے ٹھیکیدار بن چکے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1947ء سے بانیان پاکستان کی اولادوں کو پاکستان میں زندگی کے ہرشعبہ میں ظلم وزیادتی اورناانصافیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم، مہاجروں کے ساتھ انہی ناانصافیوں کا ردعمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے قبل سندھ میں ہندوؤں کی حکومت تھی اور وہ مسلمانوں پر برتری رکھتے تھے ، پاکستان بننے کے بعد جب ہندو انڈیا چلے گئے تو انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے مہاجروں نے ہندوؤں کا خلاء پُرکیا لیکن آج کے دن تک مہاجروں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ کرمہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی ، ثقافتی ، سماجی اورجسمانی قتل عام کیاجارہا ہے تاکہ مہاجروں کی آبادی کو کنٹرول کیاجائے اورانہیں زندگی کے ہرشعبہ میں پسماندہ کرکے غلام بنایاجائے لیکن اب مہاجرقوم نے تہیہ کرلیاہے کہ وہ غلامی کی ذلت آمیز زندگی پر عزت کی موت توقبول کرلے گی لیکن اپنے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی، مسلسل ظلم وستم اورناانصافیوں سے مہاجروں کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا،اب مہاجرقوم آزاداورخودمختار صوبے کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی اوراپنے جائز حقوق کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ایساآزاد اورخودمختار صوبہ چاہتے ہیں جہاں رینجرز ، پولیس ، چیف سیکریٹری اوروزیراعلیٰ سندھ بھی ہمارا ہوجوکہ ہمارا آئینی ، قانونی اورجمہوری حق ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی 40 سالہ جدوجہد کے دوران میرے بڑے بھائی ناصرحسین ، بھتیجے عارف حسین اوربہنوئی اسلم ابراہانی سمیت 20 ہزار سے زائد ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، میرا پوراخاندان دربدر ہوگیا لیکن میں مہاجروں اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جدوجہد کرتارہا، 26 سال سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہاہوں لیکن میں نے ایک دن کیلئے بھی اپنی جدوجہد ترک نہیں کی، ان 40 برسوں میں پہلی مرتبہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے اورایم کیوایم کے نمائندوں سے امریکی کانگریس کے اراکین ٹیڈپو اور ڈینا رورا بیکر کی ملاقاتیں اس بات کاثبوت ہیں کہ ایم کیوایم کے شہیدوں کالہورنگ لارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 22 ،ا گست کادن ایم کیوایم کی تاریخ میں یادگاردن کے طورپریادرکھاجائے گا، اس دن میرے منہ سے نکلنے والے ایک جملے نے مفادپرست عناصرکے چہروں سے نقابیں نوچ لیں اور 22 اگست کا دن تحریک کیلئے ’’یوم نجات‘‘ ثابت ہوا اورانشاء اللہ یہ یوم نجات ہی یوم فتح کا آغاز بنے گا۔
جناب الطاف حسین نے احمدپورشرقیہ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے خدشہ ظاہرکیاکہ احمدپورشرقیہ کے افرادکو پہلے Sarin گیس سے قتل کیاگیاہے اس کے بعد ان کے مردہ جسموں کو نذرآتش کیاگیا ہے اور احمد پورشرقیہ کا المناک واقعہ پارہ چنار میں اہل تشیع افراد کے قتل عام پر پردہ ڈالنے اور اس سانحہ کو دبانے کی سازش ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم آسٹریلیا کے ذمہ داروں اورکارکنوں پر زوردیا کہ وہ آپس کی رنجشیں ختم کرکے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اورآنے والی نسلوں کے روشن اوربہترمستقبل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت مختلف ممالک کی شہریت حاصل کرنے والے ساتھیوں کو اپنی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نہ صرف باخبر رہنا چاہیے اورتحریک سے جڑے رہنا چاہئے بلکہ دیارغیرمیں رہتے ہوئے ان مظالم کے خلاف اپنا بھرپورکردار بھی اداکرناچاہیے۔
*****
9/12/2024 12:31:11 PM
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن م
...
24 Aug 2024
پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر
...
24 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us