Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج تک سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے سفاک اوردرندہ صفت قاتل آزاد ہیں، الطاف حسین


آج تک سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے سفاک اوردرندہ صفت قاتل آزاد ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2017
ایم کیوایم کی تاریخ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے، قائد تحریک الطاف حسین
26/27 مئی 1990ء کو پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں حیدرآبادکے عوام پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی ، الطاف حسین
مہاجروں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شہرکی بجلی، پانی اورفون لائنیں منقطع کی گئیں، الطاف حسین
مہاجردشمنی میں پکاقلعہ حیدرآباد کے مکینوں کے خلاف ظالمانہ آپریشن کیاگیا، الطاف حسین
قران اٹھاکر فریادکرنے والی مہاجرخواتین پرگولیاں برساکردرجنوں خواتین اوربچوں کو شہید کیاگیا، الطاف حسین
آج تک سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے سفاک اوردرندہ صفت قاتل آزاد ہیں، الطاف حسین
سانحہ 30 ستمبرحیدرآبادمیں مہاجروں کے قتل عام میں ملوث سفاک قاتلوں کو عدالت سے بری کرایاجارہا ہے ، الطاف حسین
سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی 27 ویں برسی کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کا خصوصی بیان

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی تاریخ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے اور جب تک باوفا مہاجرکارکنان زندہ ہیں تحریک کے 25 ہزار سے زائد شہیدوں کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی اورشہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت تحریک اپنی منزل پر ضرورپہنچے گی۔ سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی 27 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 26/27 مئی 1990ء کو پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں حیدرآبادکے عوام پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی ، مہاجروں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شہرکی بجلی، پانی اورفون لائنیں منقطع کی گئیں اورمہاجردشمنی میں پکاقلعہ حیدرآباد کے مکینوں کے خلاف ظالمانہ آپریشن کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب اس یزیدی مظالم کے خلاف مہاجرخواتین اپنے سروں پرقرآن مجیداٹھائے فریادکرنے اوریزیدی مظالم بندکرانے کی دہائیاں دینے کیلئے باہر نکلیں تو سفاک سرکاری اہلکاروں نے قران مجیدسروں پر اٹھانے اورسینے سے لگانے والی خواتین پر اندھادھند گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں درجنوں خواتین اوربچے شہیدہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یزیدیت ک علمبرداروں نے قبرستان میں شہداء کی تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں تمام شہداء کو پکاقلعہ میں ہی سپردخاک کیاگیا اور ان شہداء کی قبریں آج بھی پکا قلعہ میں موجود ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت بے نظیر بھٹو اقتدارمیں تھیں اور وہ سمجھ رہی تھیں کہ مہاجروں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے کے باوجود وہ اقتدار میں رہیں گی لیکن مہاجروں پر مظالم کے سبب ان کا اقتدارختم ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی المناک اورافسوسناک ہے کہ آج تک سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے سفاک اوردرندہ صفت قاتل آزاد ہیں اورشہداء کے لواحقین 27 سال بعد بھی انصاف سے محروم ہیں جبکہ سانحہ 30 ستمبرحیدرآبادمیں مہاجروں کے قتل عام میں ملوث سفاک قاتلوں کو عدالت سے بری کرکے آئین ، قانون اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل وغارتگری ، ریاستی دہشت گردی اور چھاپے گرفتاریوں سے مہاجروں کو حقوق کی جدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا ، تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود مہاجروں اوران کی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے حقوق کی جدوجہدجاری رہے گی اور شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت اپنی منزل پرضرورپہنچے گی ۔جناب الطاف حسین نے سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد سمیت تحریک کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورشہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے ۔(آمین)

*****

9/8/2024 3:33:44 PM