ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کا بہیمانہ قتل سفاکیت اوربربریت ہے ۔الطاف حسین
جو لوگ میرے معصوم وبے گناہ کارکنوں کاسفاکانہ ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ الطا ف حسین
فرقان اقبال شہیدکے لواحقین سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے سفاکیت اوربربریت قراردیاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ میرے معصوم وبے گناہ کارکنوں کاسفاکانہ ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطا ف حسین نے فرقان اقبال شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اس واقعہ پر میں اورتحریک کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فرقان اقبال شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورقاتلوں پر اپناعذاب نازل کرے۔
*****