Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
23مارچ 1940ء کی’’ قرارداد لاہور‘‘ کی روح کے مطابق صوبوں کو پاکستان کی یونین کے اندر خودمختارریاستوں کادرجہ دے دیاجائے ۔ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
Posted on: 3/12/2017
23مارچ 1940ء کی’’ قرارداد لاہور‘‘ کی روح کے مطابق صوبوں کو پاکستان کی یونین کے اندر خودمختارریاستوں کادرجہ دے دیاجائے ۔ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
وفاق پاکستان کے پاس صرف دفاع،کرنسی اورخارجہ کے امور رہیں ،باقی تمام امورمیں ریاستوں کومکمل خودمختاری دی جائے
یہ کوئی انوکھی تجویز نہیں بلکہ بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں یہی نظام ہے اوراس کے کئی ماڈل موجود ہیں
اسی ایک صورت میں ملک کی نسلی ولسانی اکائیوں کے حقوق اور صوبوں کے احساس محرومی جیسے سنگین مسائل کوحل کیاجاسکتاہے
لندن کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے وفدسے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے تجویزپیش کی ہے کہ 23مارچ 1940ء کی’’ قرارداد لاہور‘‘ کی روح کے مطابق پاکستان میں صوبوں کوختم کرکے انہیں وفاق پاکستان کی یونین کے اندر خودمختارریاستوں کادرجہ دے دیاجائے ۔انہوں نے یہ بات لندن کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔دوران گفتگوطلبہ نے ندیم نصرت سے پاکستان کے حالات، ملک کی نسلی ولسانی اکائیوں کے حقوق اور صوبوں کووفاق سے درپیش شکایات اوران مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف سوالات کئے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ مسائل یقیناًبہت اہم ہیں اورپاکستان کے مفادمیں ان کاحل ہوناضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ 1940ء کومنظورہونے والی تاریخی ’’قرارداد لاہور ‘‘ جسے بعض عناصر نے تاریخ کومسخ کرتے ہوئے ’’ قراردادپاکستان ‘‘ کانام دیدیاتھا،اس قراردادمیں بھی برصغیرکے مسلم اکثریتی علاقوں کو’’ خودمختارریاستیں‘‘ بنانے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔لہٰذا آج پاکستان جس قسم کے حالات سے دوچارہے ان کاتقاضہ ہے کہ1940ء کی قرارداد کی روح پر عمل کیا جائے اورصوبوں کی موجودہ حیثیت ختم کرکے انہیں وفاق پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے خودمختارریاستوں کادرجہ دے دیاجائے ، وفاق پاکستان کے پاس صرف دفاع،کرنسی اورخارجہ کے امور رہیں ،باقی تمام امورمیں ریاستوں کومکمل خودمختاری دی جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی انوکھی تجویز نہیں بلکہ بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں یہی نظام ہے اوراس کے کئی ماڈل موجود ہیں۔انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوکے (یونائٹڈ کنگڈم ) بھی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اورناردرن آئرلینڈپر مشتمل ہے ۔برطانیہ کے مرکز کے پاس صر ف دفاع ، خارجہ اورکرنسی کے امورہیں، باقی تمام امورمیں اس کی ریاستیں خودمختار ہیں ،حتیٰ کہ اسکاٹ لینڈ کی کرنسی تک الگ ہے ۔ اسی طرح ’’ ریاست متحدہ ہائے امریکہ ‘‘ (United States of America) کی مثال لے لیجئے ۔ وہاں بھی صرف دفاع، خارجہ اور کرنسی کے امور مرکز کے پاس ہیں ، بقیہ تمام معاملات میں امریکہ کی ریاستیں مکمل طورپر آزاداور خودمختارہیں۔چاہے ٹریفک کامعاملہ ہویاصحت کا، تعلیم کامعاملہ ہویاامن وامان کا، تجارت کامعاملہ ہویادیگرامور، ہرمعاملے میں ہرریاست کے اپنے اپنے قوانین ہیں، ہرریاست اپنے اپنے حساب سے قوانین بناتی ہے ، کہیں Gamblingجائز ہے کہیں ناجائز، ٹریفک لائسنس اورٹریفک قوانین بھی ہر ریاست میں الگ ہیں،اسی طرح دیگرشہری امورمیں بھی ہرریاست کے الگ الگ قوانین ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ ڈی سینٹرلائزیشن کی صدی ہے ، ترقی ، شہری آزادی اورشہری حقوق کیلئے ڈی سینٹرلائزیشن یعنی اختیارات کو وفاق سے صوبوںیاریاستوں کومنتقل کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی امریکہ ،برطانیہ اور دیگرترقی یافتہ ممالک کی طرح صوبوں کوریاستوں کادرجہ دے دیاجائے اورانہیں پاکستان کی یونین کے اندر رہتے ہوئے تمام معاملات میں مکمل خودمختار ی دی جائے ۔ اسی ایک صورت میں ملک کی نسلی ولسانی اکائیوں کے حقوق اور صوبوں کے احساس محرومی جیسے سنگین مسائل کوحل کیاجاسکتاہے۔
*****
6/10/2023 10:10:00 AM
الطاف حسین کے عوام سے سوال ۔۔ الطاف حسین ٹویئٹ
...
07 Jun 2023
ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے س
...
05 Jun 2023
APMSOکے 45 واں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیا جانے والا آفیشل پوسٹر
...
03 Jun 2023
پاکستانی عدالتیں اور نظام انصاف (قسط نمبر2) ۔۔۔۔۔۔۔۔
...
02 Jun 2023
PTI چھوڑو…معافی پاؤ
...
01 Jun 2023
تیسری دنیا کی عدالتیں اورنظام انصاف
...
31 May 2023
روزنامہ امن کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی عل
...
30 May 2023
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تح
...
30 May 2023
اپنے ہی وطن میں بے وطن سے پھریں ایسے وطن کولوگو !
...
30 May 2023
''کڑوا سچ ''
...
29 May 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us