Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے عزیزآبادمیں خورشیدبیگم میموریل ہال کے قریب مکان سے اسلحہ برامد کرنے کادعویٰ کراچی میں جاری ڈرامہ سیریز’’اسلحہ بولتا ہے ‘‘کی نئی قسط ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


رینجرز کی جانب سے عزیزآبادمیں خورشیدبیگم میموریل ہال کے قریب مکان سے اسلحہ برامد کرنے کادعویٰ کراچی میں جاری ڈرامہ سیریز’’اسلحہ بولتا ہے ‘‘کی نئی قسط ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 3/2/2017 1
رینجرز کی جانب سے عزیزآبادمیں خورشیدبیگم میموریل ہال کے قریب مکان سے اسلحہ برامد کرنے کادعویٰ
کراچی میں جاری ڈرامہ سیریز’’اسلحہ بولتا ہے ‘‘کی نئی قسط ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
رینجرزکے حکام اگراسلحہ برآمدکرنے کے دعوے میں واقعی سچے ہیں توقوم کے سامنے قرآن اٹھاکربتائیں ۔ رابطہ کمیٹی
خورشیدبیگم ہال اوراس کے اطراف کا علاقہ22 اگست 2016ء کے بعد سے تومکمل طورپررینجرز کے کنٹرول میں ہے
رینجرز اس دوران عزیزآبادکے پورے علاقے کوکئی بار چھان چکی ہے پھر اس علاقے میں اسلحہ کہاں سے آگیا؟ رابطہ کمیٹی
اس سے پہلے عزیزآبادکے ہی ایک مکان کی ٹنکی سے اسلحہ برآمد کرنے کاجو ’’طویل دورانیہ کاڈرامہ ‘‘ رچایاگیاتھااس کا کیاہوا؟
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ایسے ڈرامے کرکے رینجرزکے ادارے کا وقارمجروح کر نیوالوں کے خلاف کارروائی کریں۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے عزیزآبادمیں خورشیدبیگم میموریل ہال کے قریب ایک مکان سے اسلحہ برامد کرنے اوراسے ایم کیو ایم سے منسوب کرنے کوکراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ڈرامہ سیریز’’ اسلحہ بولتا ہے ‘‘ کی نئی قسط ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے روزانہ کسی نہ کسی علاقے کے قبرستان، خالی پلاٹ ، مکان یادکان سے اسلحہ برامد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کی جعلی ، جھوٹی ، خودساختہ اورگمراہ کن خبرین جاری کرنا روز کامعمول بن چکا ہے ۔ ان گمراہ کن خبروں کامقصد صر ف اورٖصرف ایک ہی ہے کہ ایم کیوایم کوعوام کی نظروں میں بدنام کیاجائے اوراس کاامیج خراب کیاجائے ۔ اپنے ان ڈراموں کوحقیقت کارنگ دینے کیلئے میڈیاکے سامنے اسلحہ بھی پیش کیاجاتاہے ۔اسی قسط وار ڈرامے کے سلسلے میں آج عزیزآبادمیں خورشیدبیگم میموریل ہال کے قریب ایک مکان سے اسلحہ برامد کرنے کامضحکہ خیزدعویٰ کیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزکے حکام اگراسلحہ برآمدکرنے کے دعوے میں واقعی سچے ہیں توقوم کے سامنے قرآن اٹھاکربتائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خورشیدبیگم ہال اوراس کے اطراف کا علاقہ22 اگست 2016ء کے بعد سے تومکمل طورپررینجرز کے کنٹرول میں ہے اور رینجرز اس دوران عزیزآبادکے پورے علاقے کوکئی بار چھان چکی ہے پھر اس علاقے میں اسلحہ کہاں سے آگیا؟ رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ اس سے پہلے عزیزآبادکے ہی کسی مکان کی ٹنکی سے اسلحہ برآمد کرنے کا جو ’’طویل دورانیہ کاڈرامہ ‘‘ رچایاگیاتھااس کا کیاہوا؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم ایک بار پھر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے پرذورمطالبہ کرتے ہیں کہ جوعناصر بھی اس طرح کے ڈرامے کرکے رینجرزکے ادارے کا وقارمجروح کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔
*****

9/7/2024 9:34:32 AM