Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
21 جنوری کو’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ اورمزار قائداعظم پرجلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوگا۔ندیم نصرت
Posted on: 1/9/2017 1
21 جنوری کو’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ اورمزار قائداعظم پرجلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوگا۔ندیم نصرت
مختلف ہم خیال گروپوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان قومی موومنٹ بھی ان میں سے ایک ہے
21جنوری کو کراچی میں عائشہ منزل سے مزارقائداعظم تک’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ ہوگی اور مزار قائداعظم پر جلسہ ہوگا
ریلی اورجلسہ کے انعقادکے سلسلے میں کراچی کی انتظامیہ سے اجازت کے لئے باقاعدہ درخواست دی گئی ہے
پاکستان کی سلامتی اور استحکام پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ومستحکم ہو
ملک میں انصاف کاایسانظام قائم ہوجہاں تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو ،سب کوجائزحقوق حاصل ہوں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں لندن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ وطالبات کے وفد سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ 21 جنوری کوکراچی میں’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ اورمزار قائداعظم پرجلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں لندن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ وطالبات کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم یہ طلبہ وطالبات پاکستان کی سیاست اورایم کیوایم پر پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان ہمارے آباؤاجدادنے بنایاہے اوراس کے قیام میں ہمارے لاکھوں بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااورلازوال قربانیاں دی ہیں لیکن افسوس کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیاجارہاہے اورانہیں ان کے حق سے محروم رکھاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم پاکستان کی سلامتی اور استحکام پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ومستحکم ہواورملک میں انصاف کاایسانظام قائم ہوجہاں تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو اورسب کوان کے جائزحقوق حاصل ہوں، ہماری جدوجہدایسے ہی منصفانہ نظام کے قیام کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہدکے سلسلے میں ہم پاکستان میں مختلف ہم خیال گروپوں سے رابطے میں ہیں ،پاکستان قومی موومنٹ بھی انہی میں سے ایک ہے ،اس ضمن میں ہم خیال لوگوں میں ہمارے لئے مثبت جذبات پائے جاتے ہیں، ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اپنے اسی عزم کے عملی اظہارکیلئے 21جنوری کو کراچی میں عائشہ منزل سے مزارقائداعظم تک’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ نکالنے اورمزار قائداعظم پر جلسہ کے انعقاد کافیصلہ کیاگیاہے ۔ اس ریلی اورجلسہ کے انعقادکے سلسلے میں کراچی کی انتظامیہ سے اجازت کیلئے باقاعدہ درخواست دی گئی ہے ،انشاء اللہ یہ ریلی اوریہ جلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوگا۔اس موقع پر طلبہ وطالبات نے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاسی کلچرکے خاتمہ،ملک بھرسے مڈل کلاس قیادت کوآگے لانے اورملک میں مڈل کلاس قیادت کی حکمرانی کے امکانات ، ایم کیوایم کے طرزسیاست، غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد، ایم کیوایم پر لگائے جانے والے مختلف الزامات، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے اسباب اورایم کیوایم میں تقسیم کے حوالے سے مختلف سوالات کئے ، کنوینرندیم نصرت نے ان سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے جس پر طلبہ وطالبات کے وفد نے اپنے اطمینان کااظہارکیا۔
*****
7/2/2025 8:23:30 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us