Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے، قاسم علی رضا
Posted on: 12/22/2016
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے، قاسم علی رضا
بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انسانی تاریخ کا بہت بڑاسانحہ ہے ،قاسم علی رضا
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داروں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، قاسم علی رضا
بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر دنیا اورآخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انسانی تاریخ کا بہت بڑاسانحہ ہے ، وحشی درندوں نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو نذرآتش کرکے ڈھائی سو سے زائد افراد کو زندہ جلاکر ان کے گھروں میں صف ماتم بچھادی ، سہاگنوں کو بیوہ اوربچوں کو یتیم کردیا،ان بے گناہ مزدوروں کے قتل عام میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ایم کیوایم کاشروع دن سے یہی مؤقف ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جو افراد بھی ملوث ہوں انہیں قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دی جائے اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیاجائے ۔ قاسم علی رضانے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داروں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایاجائے اورانہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔قاسم علی رضا نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور انشاء اللہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر دنیا اورآخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔
*****
6/10/2023 11:44:31 AM
الطاف حسین کے عوام سے سوال ۔۔ الطاف حسین ٹویئٹ
...
07 Jun 2023
ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے س
...
05 Jun 2023
APMSOکے 45 واں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیا جانے والا آفیشل پوسٹر
...
03 Jun 2023
پاکستانی عدالتیں اور نظام انصاف (قسط نمبر2) ۔۔۔۔۔۔۔۔
...
02 Jun 2023
PTI چھوڑو…معافی پاؤ
...
01 Jun 2023
تیسری دنیا کی عدالتیں اورنظام انصاف
...
31 May 2023
روزنامہ امن کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی عل
...
30 May 2023
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تح
...
30 May 2023
اپنے ہی وطن میں بے وطن سے پھریں ایسے وطن کولوگو !
...
30 May 2023
''کڑوا سچ ''
...
29 May 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us