Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈسٹرکٹ کورنگی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیں ، اراکین متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 10/19/2016
ڈسٹرکٹ کورنگی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کے خلاف
تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیں ، اراکین متحدہ قومی موومنٹ
رکن الدین کو حق پرستانہ مؤقف کی پاداش میں پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
مفادپرسٹ ٹولہ کا ایک شخص، ڈی ایم سی کورنگی ہال میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کی غیرقانونی صدارت کررہا ہے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق اورکنورخالد یونس کا مشترکہ بیان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق اورکنورخالد یونس نے ڈی ایم سی کورنگی کے حق پرست بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہرگزکامیاب نہ ہونے دیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور حق پرست ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کو حق پرستانہ مؤقف اختیار کرنے کی پاداش میں پی آئی بی کالونی کے مفادپرست ٹولہ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انہیں ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان مفاد پرستوں میں شامل ایک شخص نے ڈی ایم سی کورنگی ہال میں ٹاؤن کے منتخب عوامی نمائندوں کا اجلاس بلاکر غیرقانونی طورپر اس اجلاس کی صدارت کی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ ڈی ایم سی کورنگی کے اجلاس میں حق پرست ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور اس کے حق میں ووٹ دیا جائے ۔ ڈاکٹرحسن ظفرعارف ، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اور کنورخالدیونس نے ڈی ایم سی کورنگی کے تمام حق پرست یوسی وائس چیئرمین اورڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین اوراقلیتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ہمت وجرات کا مظاہرہ کریں اوراپنے اتحاد سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین رکن الدین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیں ۔
*****
2/11/2026 1:47:28 AM
اپڈیٹ۔ 8 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں
...
08 Feb 2026
اپڈیٹ۔ 7 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین جو طبیعت کی ن
...
07 Feb 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الک
...
06 Feb 2026
اپڈیٹ ۔ 5 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی طبیعت
...
05 Feb 2026
اپڈیٹ : 4 فروری 2026ء : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حس
...
04 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں آج بہتری
...
03 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن ک
...
02 Feb 2026
جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا
...
01 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
...
01 Feb 2026
اگر الطاف حسین کی عوامی مقبولیت پر کسی کو شک ہے تو کراچی اورحیدرآباد
...
31 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us