Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سرکاری سرپرستی میں حقیقی اور پی ایس پی کی کراچی میں دہشت گردی
Posted on: 9/29/2016
اپنی ہی قوم کے لوگوں پر بہیمانہ مظالم اورسفاکانہ تشددکے واقعات
جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد اور پی ایس پی کے غنڈہ عناصر آپس میں مل بیٹھے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔ حقیقی دہشت گرد لانڈھی ،کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ، لائنز ایر یا میں ایم کیوایم کے کارکنان کوتشددکے ذریعے ایم کیوایم چھوڑ نے پر مجبور کررہے ہیں اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد وں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تشدد کے دوران ایسی شرم ناک حرکتیں کررہے ہیں جنہیں بیان کرنے کیلئے الفاظ کا استعمال بھی ممکن نہیں ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قتل کرنے ، انہیں تشدد کانشانہ بنانے ،ایم کیوایم چھوڑنے پر مجبور کرنے اور گھروں سے بے دخل کرنے کا کھلا لائنس دیدیا گیا ہے ۔ لائنز ایر یاکے علاقے میں بد ھ کو جرائم پیشہ عناصر نے ایم کیوایم کے کارکنان رضوان کو تشد د کانشانہ بنایا جو انسانیت کی کھلی توہین اور تذلیل ہے۔ ایم کیوایم کے کارکن عثمان کو تشد د کانشانہ بنانے کے بعد زبر دستی شراب پلا کر تھانے میں بند کر ادیا۔اسی طرح محمد آصف کو تشدد کا نشانہ بنایا او دھمکیاں دیں کہ وہ گھرچھوڑکر علاقہ سے چلے جائیں ۔منور علی کو حقیقی دہشت گردوں نے تشددکرکے انہیں انکے گھر سے نکال کر قبضہ کر لیا جس کی وجہ منور علی دل کا درہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگئے ۔حقیقی دہشت گر دوں نے ایم کیوایم کے نوجوان اور بزرگ کارکنوں کو ہی تشددکانشانہ نہیں بنایابلکہ خواتین کارکنوں تک کودہشت گردی کانشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کارکن غزالہ پر موٹر سائیکل چڑھا دی،انہیں ماراپیٹا،ان سے موبائل اور نقدی چھین لی اور انہیں گالیاں دیں۔ دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کونسلر رشید کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا او ر سنگین نتائج دھمکیا ں دیں۔ندیم خواجہ کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد معافی نامہ لکھنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر معافی نامہ نہیں لکھتے تو گھر چھوڑ کر چلے جاؤ ۔انہوں نے ایم کیوایم کے ایک کارکن جاوید کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا یا جبکہ ایم کیوایم کے کارکن الہٰی ، شاہ رخ اور فیصل مغل کو گھر پر آکر دھمکیاں دیں اور فیصل مغل کا رکشہ جس سے وہ روزی کماتے تھے اسے توڑ پھوڑکرتباہ کرڈالا ۔ 7ستمبر 2016ء کو حقیقی دہشت گر دوں نے لائنز ایریا یوسی 9میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن شعیب کو تشدد کا نشانہ بنایااورانہیں گھر چھوڑنے کی دھمکی دی ۔اسی طرح کارکن فہیم احمد کے گھر جاکر دھمکی دی اور ان کے چھوٹے بھائیوں کو ماراپیٹا ، دہشت گردوں نے یوسی9 کے لیبر کونسلرمحمد ارشدکوتشدد کا نشانہ بنایا جبکہ انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ندیم خورشید ،اقلیتی کونسلر جوزف مسیح ، محمد آصف ،عدنان ، محمد عظیم،محمد عرفان ،آصف ، شاہد ،نذیر احمد ، سلمان ،تسلیم آصف ، اعظم ، شفیق الدین ، عمر شفیق ٹاؤن ممبر محمد عارف کو بھی دہشت گردوں نے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا اور انہیں گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دی۔حقیقی دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنوں کو کس بیدردی اورسفاکی سے بہیمانہ تشددکانشانہ بنارہے ہیں اس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ایک کارکن انجم ولی کی یادداشت چلی گئی ۔سرکاری ایجنسیوں کی سرپرستی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ۔ اور انہیں گھر بار چھوڑ نے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ پولیس اوررینجرز اس تمام ترصورتحال سے مکمل طورپرآگاہ ہے لیکن انکی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ حقیقی دہشت گردوں کومکمل سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔
ایک طرف یہ صورتحال جاری ہے اوردوسری جانب کورنگی اوردیگرعلاقوں میں پی ایس پی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کودھمکیاں دے کر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر مجبورکیاجارہاہے اورجوکارکنان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں انہیں رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکروایاجارہاہے اورحراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔اسکے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ پر بھی دباؤ ڈالا جارہاہے کہ اگروہ اپنے پیاروں کی بازیابی چاہتے ہیں توپی ایس پی میں شامل ہوجائیں۔ یہ ساری صورتحال اس حقیقت کوثابت کرتی ہے کہ آپریشن کامقصدکراچی میں امن کا قیام نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرناہے۔
7/8/2025 10:57:38 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us