Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چھٹی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی


لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چھٹی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 9/17/2016
لندن۔۔۔16، ستمبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چھٹی برسی لندن میں بھی عقیدت واحترام سے منائی گئی اورشہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کیاگیا جس میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران ، صاحبزادوں عالیشان عمران اور وجدان عمران کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ خواتین کی ارکان وکارکنان اور برطانیہ کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور آیت کریمہ کا ورد کیاگیااور ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔بعدازاں تمام حق پرست شہداء کے بلنددرجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستی کے پیغام کے فروغ، ایم کیوایم کے ثابت قدم کارکنان کے تحفظ ، لاپتہ کارکنان کی بحفاظت گھروں کوواپسی اور اسیرکارکنان کے حوصلوں میں اضافے کے علاوہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعابھی کی گئی۔










9/8/2024 7:00:07 PM