ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان بھی ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال سیاسی جمہوری احتجاج ہے جس میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عامر خان کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے پر خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا
ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کے لئے ہمارے پاس سینکڑوں کارکنان نے اپنے نام لکھوائے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
اگر ہم نے انہیں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی اجازت دیدی تو یہاں ہزاروں کی تعداد میں بھوک ہڑتالی کارکنان موجود ہونگے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہم نے ایک طریقہ واضح کیا ہے ہمیں ان ساتھیوں کی صحت کو دیکھنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے اعتبار سے کتنے فٹ ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
جھوٹے مقدمات کارکنان اور حامیوں پر تشدد کیا جارہا ہے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ کیا جارہا ہے
ناانصافیوں، جبری طور پر لاپتہ، ماورائے عدالت قتل، بلاجواز چھاپے گرفتاریوں کا ازالہ کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے
پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہونا چاہئے ورنہ یہ احتجاج ملک کے دیگر حصوں میں بھی جائے گا جہاں عوام ہمارے ساتھ سڑکوں پر ہونگے اور وہاں بھی ریلیاں ہونگی، دھرنے ہونگے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء