رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان اور اسلم آفریدی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد طاہر سے ملاقات
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے مولانا محمد طاہر کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
مولانامحمدطاہر نے دکھ اور افسوس کی گھڑی میں دلی تعزیت پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا
کراچی ۔۔۔ 15، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہاراحمدخان اوراسلم آفریدی نے جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے مرکزی رہنماء اور الخیر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد طاہر سے ملاقات کی اوران کی اہلیہ کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااورپیغام پہنچایا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مولانا محمد طاہر سے گفتگومیں کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورمولانامحمدطاہرسمیت مرحومہ کے تمام سوگواراہل خانہ کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ اس موقع پرمولانامحمدطاہرنے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں دلی تعزیت پرقائدتحریک جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کاشکریہ اداکیا۔