Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اہم خط


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اہم خط
 Posted on: 7/20/2016
20جولائی2016ء
جنرل راحیل شریف صاحب
چیف آف آرمی اسٹاف

اسلام علیکم
میں نے بہت محنت کے بعد آپ کے آفس کا ٹیلی فون نمبر اور فیکس نمبر حاصل کیا ۔ بار بار رابطہ کرنے پر کسی بھی ٹیلی فون نمبر پر آپ سے رابطہ نہ ہوسکا۔ اس کے بعد میں نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹیلی فون نمبرز کی تلاش شروع کی اور ان کے نمبر بھی حاصل کرلئے لیکن حسب سابق ان کے بھی کسی ٹیلی فون نمبر پر رابطہ نہیں ہوسکا۔ عوام کی مشکلات ، پریشانیوں اور تکالیف پر آپ جیسے ذمہ داروں کی سنگین غفلت باعث حیرت ہے۔
جنرل راحیل شریف صاحب!
میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا تھا کہ آپ کے والد محترم بقیدحیات ہیں یا اللہ کوپیارے ہوچکے ہیں۔ ہر دونوں صورتوں میں اگر وہ زندہ ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے اور اگر وہ انتقال کرچکے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔ 
جنرل راحیل شریف صاحب!
اب میں اپنا سوال آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ آپ کے والد کی بزرگی، طویل العمری اور بیماری کی حالت میں کسی وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے گھر پر چھاپہ مار کروالد محترم کی بے حرمتی کریں تو آپ کے دل پر کیا گزرے گی جیسا کہ دو گھنٹے قبل ملک کے معروف سائنسدان اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ جو اپنی طویل العمری اور دل کے عارضے کی وجہ سے بستر علالت پر صاحب فراش ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کی پوری زندگی لاکھوں طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں گزری ۔آج صرف اس لئے کہ وہ مہاجر ہیں اور ہاں میں اس بات کابھی اقرار کرتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے بہت بڑے سپورٹر بھی ہیں لیکن لڑنے، مرنے، مارنے اور جھگڑا کرنے کے قطعی قابل نہیں ہیں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکٹر خانزادہ صاحب اور ان کے گھر والوں کی جو بے حرمتی کی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اگر آپ کے اندر ذرا برابر ایمان کی رمق اور اللہ تعالیٰ کا خوف موجود ہے تواس چھاپے کی فوری تحقیقات کرائیں اور جو باوردی اہلکار و افسران اس جرم کے ذمہ دار ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

خیر اندیش،
الطاف حسین
بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ







9/17/2024 3:30:36 PM