ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم سی ای سی کے رکن کاظم رضا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ۔۔25، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل( سی ای سی) کے رکن کاظم رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )، علاوہ ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شہداء کربلا امام بارگاہ انچولی میں ادا کی گئی ، نماز و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،مطیع الرحمان، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سفیان یوسف ، شیخ صلاح الدین ، انور رضا نقوی ، ایم کیو ایم سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب و اراکین کے علاوہ مرحومہ کے عزیزاوقارب نے شرکت کی