مشہورو معروف ملکی وبین الاقوامی قوال امجد صابری شہید کی نما زجنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد سے جناب الطاف حسین کااظہار تشکر
امجد صابری شہید کا جلوس جنازہ دنیا میں ان کی شان بیان کررہا تھا، جناب الطاف حسین
نماز جنازہ اور تدفین میں لوگ جس عقیدت و محبت کا اظہار کرتے رہے وہ کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ، جناب الطاف حسین
امجد صابری شہید کی یاد میں محفلیں سجانے اور خراج عقیدت یپش کرنے کا سلسلہ جاری ہے گا ، جناب الطا ف حسین
لندن۔۔۔23، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مشہور و معروف ملکی وبین الاقوامی قوال امجد صابری شہید کی نما زجنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور کہا کہ امجد صابری شہید کا جلوس جنازہ دنیا میں ان کی شان بیان کررہا تھا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجد صابری شہید سے ہر ایک کو دلی محبت ااور عقیدت تھی اور ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں لوگ جس عقیدت و محبت کا اظہار کرتے رہے وہ کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری شہید آج ہم میں نہیں رہے لیکن ان کی یادیں لوگ تازہ کرتے رہیں گے اور ان کیلئے عقیدت کی محفلیں ان کے چاہنے والے اور عقیدت مند سجھاتے رہیں گے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔