ڈی جی ، آئی ایس پی آر سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ڈی جی ، آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی پریس بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا عاصم سلیم باجوہ میں اتنی جرات ہے کہ وہ براہ راست پریس بریفنگ کے دوران قوم کو جواب دیں کہ
* پاکستان میں پیراملٹری رینجرز کی جانب سے بے گناہ مہاجروں بالخصوص ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیوں کیاجارہا ہے ؟
* ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو بلاجواز گرفتارکیوں کیاجارہا ہے ؟
* انہیں گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کیوں کیاجارہا ہے ؟
* کیاایم کیوایم کے تمام رہنمااورکارکنان ،دہشت گرد ہیں؟
ایک جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب کراچی میں رہنے والے اصل دہشت گردوں کو پاکستان آرمی نے جدید ہتھیاروں سے مسلح کررکھا ہے اوران دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ڈی جی ، آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ!! کیا آپ اللہ کی قسم کھاکر میرے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیں گے ؟
الطاف حسین
MQM International Secretariat
54-58 High Street, Edgware
First Floor , Elizabeth House
Middlesex
HA8 7EJ