Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں’’ تجدیدعہدوفا‘‘کی تقریب منعقدکی گئی


آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں’’ تجدیدعہدوفا‘‘کی تقریب منعقدکی گئی
 Posted on: 6/11/2016
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں’’ تجدیدعہدوفا‘‘کی تقریب منعقدکی گئی
اے پی ایم ایس اوکا38واں یوم تاسیس صوبے کی سنگ میل ثابت ہوگا،زرین مجید
قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں میں پائی جانیوالی محرومیوں کوختم کرکے نوجوانوں کوملک کی اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا
آج تمام قومیتوں کے لوگ ایم کیوایم کاحصہ ہیں اوریہ سب قائدتحریک الطا ف حسین کے سچے نظریے اورفکروفلسفے کی بدولت ہے
اے پی ایم ایس اوکے 38ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے زرین مجیدکاخطاب
کراچی:۔۔11؍جون2016ء
اے پی ایم ایس اوکے 38ویں یوم تاسیس کے پرمسرت موقع پرآل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں’’ تجدیدعہدوفا‘‘کی تقریب منعقدکی گئی جس میں بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین کارکنان نے اپنے کی تجدیدکی اورتمام ترریاستی ظلم وجبرکے باوجودنئے جوش وجذبے اورحوصلے کے ساتھ قائد تحریک الطاف حسین کاوفاداراورثابت قدم رہنے کاعزم کیاگیا۔تجدیدعہدوفاکی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق،محرمہ زرین مجید،اے پی ایم ایس اوکی چیئرمین سرفرازاحمدومرکزی کابینہ کے اراکین اورمختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کارکنان نے شرکت کی۔تجدیدعہدوفاکی تقریب سے اپنے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی محترمہ زرین مجیدنے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنان کواے پی ایم ایس اوکی 38یوم تاسیس کی مبارکبادی اور کہاکہ اے پی ایم ایس اوکا38واں یوم تاسیس صوبے کی سنگ میل ثابت ہوگا،آج کایہ دن وہ ہے جب 11جون1978قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی یونیورسٹی میں طلبہ تحریک آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن بنیاد رکھی جس نے مہاجروں میں پائی جانے والی مایوسیوں اور محرومیوں کوختم کرنے میں اہم کرداراداکیااورغریب ومتوسطہ مہاجرنوجوانوں کوملک کی اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او ایک ایسی تحریک تھی جس کاقیام ایسے حالات میں عمل میں آیا جب سندھ خصوصاًکراچی میں مایوسیاں بڑھ رہی تھی اور اس وقت کے اخبارات میں لکھا جاتاتھاکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کو ملازمت کے لئے درخواست دینے کی زحمت گوارا نہیں کریں۔انہوں نے کہاکہ آج تمام قومیتوں کے لوگ ایم کیوایم کاحصہ ہیں اوریہ سب قائدتحریک الطا ف حسین کے سچے نظریے اورفکروفلسفے کی بدولت ہے ، قائدتحریک الطاف حسین نے محسوس کیاکہ ملک بھرمیں محروم ومظلوم طبقہ پس رہاہے انہوں نے نہ صرف کراچی کے عوام کی مایوسیوں کوختم کرکے انہیں سراٹھاکرجینے کاطریقہ سکھایا بلکہ سندھ کے مظلوم سندھیوں، بلوچوں، پختونوں، پنجابیوں اوردیگر قومیتوں اور مذاہب کے لوگوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحد ومنظم کیا جس کی پاداش میں ان پرمیڈیاپرپابندیاں لگی اورایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے ریاستی ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی قائدتحریک الطاف حسین محروم طبقے کی بات کرتے ہیں، وہ مظلوموں کی حکمرانی چاہتے ہیں اورمظلوموں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اے پی ایم ایس او کی یہ یومِ تاسیس صوبے کی سنگ میل بن جائے اورظلم وستم اورجبرکاخاتمہ ہو۔اس موقع پراے پی ایم ایس اوکے38وی ںیوم تاسیس کاکیک کاٹاگیامیٹھائی تقسیم کی گئیں،آتش بازی کی گئی اورجناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکئے گئے جس کاسلسلہ دیرتک جاری رہا۔


9/20/2024 5:45:44 PM