اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر مجلہ نقیب اور مرکزی پوسٹر کا اجراء کردیا گیا
مجلہ نقیب اورپوسٹرکاباقاعدہ اجراء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل، ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا و اراکین رابطہ کمیٹی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کیا
کراچی ۔۔۔ 09؍ جون 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے پی ایم ایس او نے سالانہ مجلہ نقیب اور مرکزی پوسٹر کا اجراء کردیا ہے ،مجلہ نقیب اورپوسٹرکاباقاعدہ اجراء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشا و اراکین رابطہ کمیٹی اوراے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفرازاحمدصدیقی ودیگراراکین مرکزی کابینہ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں کیا۔اس موقع پرکنورنویدجمیل، سید شاہد پاشا اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین واراکین مرکزی کابینہ اورتمام کارکنان کودل کی گہرائیوں سے اے پی ایم ایس او کے38ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورانہیں تحریک کے اعزاض ومقاصدکے بارے میں آگہی فراہم کی۔