دکانیں کھلوانے کیلئے تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ رینجرز کی جانب سے زور زبردستی کی جارہی ہے،اس کے پیش نظرہم خود دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی دکانیں اورکاروبارکھول لیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کیلئے رینجرزکی جانب سے دکانداروں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو ڈرایادھمکایاگیا،دکانداروں کوگھروں سے بلواکرزبردستی ان کی دکانیں اورکاروبارکھلوایاگیا
مختلف علاقوں میں دکانیں کھلوانے کیلئے سرکاری اہلکاردکانداروں کے گھروں پرجارہے ، انہیں فون پردھمکیاں دی
جارہی ہیں جوانتہائی شرمناک ہے۔ رابطہ کمیٹی
تمام تر جبروستم کے باوجود ایم کیوایم کاساتھ دینے پر تاجروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکاشکریہ اداکرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 8 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے کراچی میں بازاروں، مارکیٹوں ، دکانوں اورپیٹرول پمپوں کوزبردستی کھلوانے اوردکانیں کھولنے سے انکارکرنے والے دکانداروں اورتاجروں کوڈرانے دھمکانے کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ جس طرح زور زبردستی کی جارہی ہے اس کے پیش نظرہم دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی دکانیں اورکاروبارکھول لیں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منگل کی رات کوایم کیوایم کے سینئررہنمااورسینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے گھرکاجس طرح محاصرہ کیاگیااورجس طرح ان کے اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں کوہراساں کیاگیااس پر پرامن احتجاج کرناہماراآئینی وقانونی اورجمہوری حق ہے اوراسی حق کواستعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم نے اس ظلم کے خلاف آج پرامن احتجاج کااعلان کیاتھا لیکن ایم کیوایم کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کیلئے رینجرزکی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں دکانداروں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو جس طرح ڈرایادھمکایاگیا،دکانداروں کوگھروں سے بلوا بلواکرزبردستی ان کی دکانیں اورکاروبارکھلوایاگیا لیکن پھربھی مختلف علاقوں میں دکانداروں نے اپنی دکانیں کھولنے سے انکارکیاتوسادہ لباس میں ملبوس اہلکاران کے گھروں پر جاکردھمکارہے ہیں اورانہیں فون پر بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں جوانتہائی شرمناک ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپناکاروبارکھلوانے کیلئے دکانداروں پرجس طرح کادباؤڈالاجارہا ہے اس کے پیش نظرہم خود دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپناکاروباراوردکانیں کھول لیں۔رابطہ کمیٹی نے تمام ترریاستی جبروستم اوردباؤکے باوجود ایم کیوایم کی اپیل پرساتھ دینے پر تاجروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکاشکریہ اداکیا۔