Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آئین وقانون اورعدالتی کاروائیوں سے محروم رکھنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے، رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم


آئین وقانون اورعدالتی کاروائیوں سے محروم رکھنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے، رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم
 Posted on: 6/5/2016 1
آئین وقانون اورعدالتی کاروائیوں سے محروم رکھنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے، رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم
ندیم قاضی سمیت ایم کیو ایم کے 135 سے زا ئد کارکنان کوگر فتار کرکے لا پتہ کردیا گیا ہے،انچا رج سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج مسعود محمود
تمام ترپرامن اورجمہوری احتجاج ودھرنوں کے با وجودلا پتہ افراد کی بازیا بی کے لئے اعلیٰ حکام کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
یہ غیرجمہوری اور نانصافی پر مبنی رویہ جاری رکھا گیا تو اس کے نتا ئج ملک و قوم کے مفا دمیں ہرگز نہیں نکل سکتے ہیں
نواب شاہ ۔۔05 جون2016 ء 
متحدہ قو می موو منٹ نواب شا ہ زون کے زیر اہتمام پریس کلب نواب شاہ پر ایک احتجا جی د ھرنے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں را بطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچا رج مسعودمحمود،جوائنٹ انچارج نبیل ا حمد ،اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی الطاف زیدی اوریوسف منیر شیخ ، اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی اوررعنا انصار با جی ،نواب شاہ زون کے انچا رج عبدالمجید ایڈو کیٹ واراکین زو نل کمیٹی کے علا وہ سیکٹرزانچا رجزواراکین سیکٹرزکمیٹی،یو نٹ انچاجزویونٹس کمیٹیز،شعبہ خواتین کی باجیاں،ایلڈرونگ،لیبرڈویژن،حق پرست کو نسلرز،کارکنان اورحق پرست عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔دھرنے میں شرکاء ریلیوں کی صورت میں پہنچے تھے۔ شرکا ء نے ہا تھوں میں ایم کیو ایم کے کا رکنان کی گرفتا ریوں اور انہیں لا پتہ کر نے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر نے کے خلا ف پلے کا رڈاُٹھا رکھے تھے ۔ اس مو قع پر دھرنے کے شرکاء سے با ت کر تے ہو ئے را بطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم اورانچا رج سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج مسعود محمود نے کہا کہ حیدرآباد کے سا بقہ سیکٹر انچا رج ندیم قاضی سمیت ایم کیو ایم کے 135 سے زا ئد کا رکنان کو کرا چی آپریشن کے بعدگر فتا ر کرکے لا پتہ کردیا گیا ہے اور تمام ترپر امن اورجمہوری احتجاج ودھرنو ں کے با وجودلا پتہ افراد کی بازیا بی کے لئے اعلیٰ حکام کے کا ن پر جو ں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم جیسی محب وطن جما عت کے سا تھ یہ غیر جمہوری اور نانصافی پر مبنی رویہ جاری رکھا گیا تو اس کے نتا ئج ملک و قوم کے مفا دمیں ہرگز نہیں نکل سکتے ۔ہم حکو مت وقت ، اعلیٰ عدلیہ ،وزیر اعظم نواز شریف وزیر دا خلہ چو دھری نثار،وزیراعلی سید قا ئم علی شاہ سے مطا لبہ کرتے ہیں ۔حیدرآبا دزون کے سابقہ سیکٹر انچا رج ندیم قا ضی سمیت ایم کیو ایم کے تمام لا پتہ کارکنان کو فوراً بازیاب کرا یا جا ئے اور انہیں آئین وقا نو ن اور عدالتی کا روا ئیوں سے محرو م رکھنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے ۔

9/7/2024 9:37:34 AM