ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بندھانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 22؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بندھانی اور ایم کیو ایم سکھر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بندھانی کی ہمشیرہ کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)