Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک و قوم کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


ملک و قوم کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 5/20/2016
ملک و قوم کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ملک میں امن و امان اور ترقی و خوشحالی کا دور ہوتا تھا تب بھی اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کو 
معیوب ہی سمجھا جاتا ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے ملک بھر کے عوام میں مایوسی پھیلی ہے، اراکین قومی اسمبلی 
ملک و قوم کے موجودہ حالات میں آشائشات اور مراعات کے حصول کا عمل بند کرایاجائے، اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔20، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مستردکرتے ہیں اور ملک کے منتخب ایوان کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سے عوام میں منفی تاثر پیدا ہوا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان اور ترقی و خوشحالی کا دور ہوتا تھا تب بھی اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کو معیوب ہی سمجھا جاتا ، اراکین قومی اسمبلی جس منتخب ایوان میں بیٹھتے ہیں انہیں اپنے مسائل اور آشائشات میں اضافے کے بجائے پہلے ملک و قوم کی فکر کرنی چاہئے اور اپنی جانب سے جس قدر ممکن ہو عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے ملک بھر کے عوام میں مایوسی پھیلی ہے اور وہ یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمارے منتخب کردہ نمائندے عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنی خواہشات اور مراعات کے نشے میں ڈوب چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب حکومت مالی بے ضابطگیوں کا شکار ہے اور دوسری جانب اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرنا انتہائی غیر مناسب اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔ انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کی جانب سے سینیٹ کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا اور کہاکہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرکے وہ قدم اٹھایا ہے جو ایک کے دور میں انتہائی مشکل تھا ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا نوٹس لیاجائے اور ملک و قوم کے موجودہ حالات میں آشائشات اور مراعات کے حصول کا عمل بند کرایاجائے ۔ 

9/17/2024 2:59:10 PM