Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


 ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/13/2016
 ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلح حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔12، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس کو نذرآتش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری سرپرستی میں اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ ضمیرفروش ٹولہ نے آج حیدرآباد میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے رکھا ، مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پہلے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل آفس پر حملہ کیاگیا،اندھا دھند فائرنگ کرکے حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور خواتین سمیت متعدد ذمہ داروں اورکارکنوں کو زخمی کیاگیا اور پھر پنجرہ پول کے علاقے میں واقع ایم کیوایم کے یونٹ آفس کو نذرآتش کردیاگیاجس کے نتیجے میں دفتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں اور ضمیرفروش عناصر کو مسلح کارروائیوں کی کھلی چھوٹ دیکر کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلح حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔

4/19/2024 4:14:40 AM