مہاجر قوم کسی صورت غلامی کی زندگی قبول نہیں کرے گی۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف
کراچی آپریشن کے نام پر رینجرز کے مظالم ، ماورائے عدالت ایم کیوایم کے کارکنوں کی ہلاکتوں ، جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے تحت وہائٹ ہاؤس اور اقوام متحدہ کے سامنے مظاہروں کا اعلان
امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے
واشنگٹن ڈی سی : مورخہ 06؍ مئی 2016ء
ایم کیو ایم امریکہ کے تحت سے رینجرز کے مظالم ، ماورائے عدالت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکتوں ، جبری گمشدگیوں کے خلاف وہائٹ ہاؤس اور اقوام متحدہ کے سامنے مورخہ 7؍ مئی 2016ء بروز ہفتہ دوپہر1بجے مظاہرہ کئے جائیں گا ۔ جبکہ امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے منعقدہوں گے ۔ مظاہروں کا مقصد امریکی انتظامیہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی کراچی اپریشن کے نام پر رینجرز کے مظالم ،ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ مظاہروں میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت ہمدردوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں ہو نے والے مظاہروں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف اور اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے امریکہ بھر میں مقیم حق پرست پاکستانیوں بالخصوص مہاجر کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مظاہروں میں شریک ہو کر مہاجر قوم پر ہونے والی ریاستی ظلم و جبر کے خلاف آواز حق بلند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحاد سے ثابت کر دیں گے کہ مہاجر قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حقوق کی جدو جہد جاری رکھے گی اور کسی صورت غلامی کی زندگی قبول نہیں کرے گی۔