Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں یوم سوگ منایاجائے گا


آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں یوم سوگ منایاجائے گا
 Posted on: 5/3/2016 1
آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں یوم سوگ منایاجائے گا
عوام کی مشکلات کا خیال رکھتے ہوئے حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف ہڑتال کے بجائے یوم سوگ کا فیصلہ کیا گیا ہے
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اجلاس میں فیصلہ،قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
یوم سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ، تعلیمی سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رہیں گی
کاروباری مراکز، عمارتوں، چوراہوں، بازاروں ، گلیوں اور دکانوں پربینرز اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے 
آفتاب احمد شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی اورشہید کے ایصال ثواب کیلئے
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے
رینجرز کی حراست کے دوران آفتاب احمد کی ماورائے عدالت ہلاکت کا نوٹس لیاجائے،صدرمملکت، وزیراعظم ، 
وفاقی وزیرداخلہ ، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
حق پرست عوام یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں اورآفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلافپرامن احتجاج رجسٹرکرائیں، رابطہ کمیٹی کی پرزور اپیل
کراچی ۔۔۔3، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایاجائے گا ۔اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق یوم سوگ کے دوران کراچی سمیت ملک بھرمیں کاروبازی مراکز، عمارتوں، چوراہوں، بازاروں ، گلیوں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے ،ملک بھرمیں آفتاب احمد شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، ایم کیوایم کے زونل اور علاقائی دفاتر میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاہم یوم سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ، تعلیمی سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رہیں گی۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہاگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے55 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے اور آج ایک اور بے گناہ کارکن کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے جسے عوام کے مصائب ومشکلات کا اچھی طرح ادراک ہے لہٰذا عوام کی مشکلات اورتکالیف کا خیال رکھتے ہوئے ایم کیوایم کی جانب سے 
آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف ہڑتال کے بجائے یوم سوگ منانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں، اس ظلم وبربریت کے خلاف سیاہ پرچم لہرائیں اور مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنا پرامن احتجاج رجسٹر کرائیں۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کی حراست کے دوران آفتاب احمد کی ماورائے عدالت ہلاکت کا نوٹس لیاجائے اور اس عمل ملوث تمام عناصر کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے آفتاب احمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلے دے۔(آمین)

4/25/2024 1:39:25 PM