پی آئی بی ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے لاپتا رکن عارف نظامی کے بھائی محمد سلیم غوری ، ملتان زون کے کارکن کی صاحبزادی اورآگرہ تاج ٹاؤن کے کارکن کی اہلیہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے لاپتا رکن عارف نظامی کے بھائی محمد سلیم غوری ،ایم کیوایم ملتان زون تحصیل کروڑ پکا کے کارکن رانا محمد سرور کی بیٹی محترمہ عدیلہ اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگر ہ تاج ٹاؤن یوسی 03کے کارکن محمد حنیف کی اہلیہ محترمہ رضیہ سلطانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)