Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف، قائد تحریک الطاف حسین کے انہیں لکھے گئے خط پر توجہ دیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ


جنرل راحیل شریف، قائد تحریک الطاف حسین کے انہیں لکھے گئے خط پر توجہ دیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
 Posted on: 3/21/2016
جنرل راحیل شریف، قائد تحریک الطاف حسین کے انہیں لکھے گئے خط پر توجہ دیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
جنرل راحیل شریف پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے ایم کیو ایم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں
نام نہاد کراچی آپریشن کا واحد مقصد ایم کیو ایم کو ختم کر کے مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے
قائد تحریک الطاف حسین کی تقریرو تصویر کی اشاعت و نشریات پر پاپندی ایم کیوایم کے کروڑوں سپورٹرز کے جمہوری و آئینی حق کی توہین ہے 
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت
لندن۔۔ 21مارچ2016ء
ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری اور انہیں نوے روز تک رینجرز کی تحویل میں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد کراچی آپریشن کا واحد مقصد ایم کیو ایم کو ختم کر کے مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹا نا ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی غیر قانونی گرفتایاں اور انہیں جعلی مقدمات میں ملوث کرنانام نہاد کراچی آپریشن کے سیاسی مقاصد کو ظاہر کرتاہے۔ اپنے ایک بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک بار پھر مہاجروں اور ان کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لئے غیر آئینی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کی تقریرو تصویر کی اشاعت و نشریات پر پاپندی عائد کر کے ایم کیوایم کے کروڑوں سپورٹرز کے جمہوری و آئینی حق کی توہین کی جارہی ہے۔ ووٹ کی طاقت سے خوفزدہ ریاستی عناصر سیاسی میدان میں ایم کیو ایم کا مقابلہ کرنے کی بجائے ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کوچھیننے کی کوشش کررہے ہیں جو نہ صرف جمہوریت بلکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ ستمبر2013ء سے شروع کئے گئے نام نہاد آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرکے جعلی مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں جنہیں ان کے گھر والوں اور اہل محلہ کے سامنے رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ درجنوں کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیاجا چکا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے انہیں لکھے گئے خط پر توجہ دیں اور پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے ایم کیو ایم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

9/8/2024 2:45:53 PM