ایم کیوایم کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم ختم نہیں کی گئی بلکہ یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوںکے باعث دوروزکے لئے ملتوی کی گئی ہے
یوم تاسیس کے اجتماع کے انعقادکے بعد ہفتہ سے صفائی مہم کادوبارہ آغاز کردیا جائے گا
کراچی ۔۔۔ 17 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے کراچی میں جاری صفائی مہم ختم نہیں کی گئی بلکہ 18مارچ کوایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں کے باعث دوروزکے لئے ملتوی کی گئی ہے ۔جمعہ کویوم تاسیس کے اجتماع کے انعقادکے بعد ہفتہ سے صفائی مہم کادوبارہ آغاز کردیا جائے گا۔