سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید فاروقی کے والد عبدالحسیب کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 15؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید فاروقی کے والد عبدالحسیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارا لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ (آمین)