ایم کیوایم کی صفاف کراچی مہم کے دوران رنچھوڑ لائن میں لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی مکمل طور پر صاف کردی گئی
لکھ پتی ہوٹل کی کچرا کنڈی کی برسوں سے صفائی نہیں کی گئی تھی ، علاقہ مکینوں کا اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔ 14؍ مارچ 2016ء
ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کے دوران رنچھوڑ لائن کی یوسی 22میں واقع لکھ پتی ہوٹل کی مین کچراکنڈی مکمل طور پر صاف کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی برسوں سے مکمل طور پر صاف نہیں ہوئی تھی اور وہاں گندگی اور غلاظت کے انبار تھے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ صفائی مہم کے چوتھے روز ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے رضاکاروں نے لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی کو مکمل طور پر صاف کیا اور اس پر چونے کا چھڑ کاؤ بھی کیا ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی کی مکمل صفائی پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیوایم کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو میابی سے ہمکنار کرے ۔