Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے 10مارچ سے کراچی صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی


متحدہ قومی موومنٹ نے 10مارچ سے کراچی صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی
 Posted on: 3/8/2016 1
متحدہ قومی موومنٹ نے 10مارچ سے کراچی صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی
اپنی مددآپ کےتحت شروع کی جانے والی صفائی مہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کےویژن کی آئینہ دارہوگی، ڈاکٹر فاروق ستار 
صفائی مہم کے ذریعے ایک ایک شہری میں آئی اون کراچی، وی اون کراچی کاجذبہبھی پیدا کیاجائے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
’’کراچی صفائی مہم ‘‘ مرحلہ وار ہرضلع میں شروع ہوگی اور روزانہ 12سے پندرہ یوسیز میں صفائی کا کام مکمل کیاجائے گا ، ڈاکٹر فاروق ستار 
صفائی مہم کے دوران کراچی کو انشاء اللہ تعالیٰ کچرے اور ہر طرح کی خرافات سے بھی پاک کردیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم ہی عوام سے جڑی ہوئی جماعت ہے ، صفائی مہم کے سلسلے میں پانچ لاکھ کے قریب لوگوں کو ای میل جائیں گی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، نامزد حق پرست میئر اور ڈپٹی میئر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔8، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے 10مارچ بروز جمعرات سے ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط ’’کراچی صفائی مہم ‘‘ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ صفائی مہم کے دوران شہرمیں شجر کاری بھی کی جائے گی ، گٹر کے ڈھکن لگائے جائیں گے ، کچرے کو ٹھکانے لگایاجائے گا ، نالوں کی صفائی کی جائے گی اور دیواروں پر سفیدی کی جائے گا ۔ انہوں نے کراچی کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں ، ،نوجوانوں، طلباء ، تاجروں ، صنعتکاروں سمیت تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ’’کراچی صفائی مہم ‘‘ کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’کراچی صفائی مہم ‘‘ مرحلہ وار ہر ضلع میں شروع ہوگی اور روزانہ 12سے پندرہ یوسیز میں صفائی کا کام مکمل کیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی مہم میں عوام کو شامل کرنے کیلئے آج 30میٹنگیں رکھی گئیں ہیں جبکہ کل انشاء اللہ 720وارڈ وارڈ میں صفائی مہم کے سلسلے میں میٹنگیں ہوں گی۔کراچی صفائی مہم کا اعلان ڈاکٹر فاروق ستار نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی ڈپٹی کنوینر و حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ،اظہار احمد خان ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختراور نائب میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی صفٖائی مہم کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کلین کراچی کمپئن CKCمہم کا آغاز ہم 10مارچ بروز جمعرات سے کررہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی جانے والی یہ مہم دراصل قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اُس ویژن کی آئینہ دار ہوگی جس کے تحت انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے تمام شہریوں کو کراچی کے معاملات میں اونر شپ اور کراچی کے امور کی ملکیت دی جائے اور دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد آبادی والے اس شہر کے ایک ایک شہری میں اپنے شہر کیلئے یہ جذبہ پیدا کیاجائے کہ سب مل کر یہ کہیں آئی اون کراچی ، وی اون کراچی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی یہاں رہنے والے ایک ایک باسی کا شہر ہے اور صفائی مہم کا مقصد لوگوں میں شہر کی احساس ملکیت ،شہر کے معاملات میں احساس شراکت داری ،شہر سے احساس واسبتگی اور شہر سے احساس نسبت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی صفائی مہم کی مدت ایک ماہ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے ۔ہم صفائی مہم کو وقت کی قید رکھنا نہیں چاہتے اور جب کراچی کے میئر وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جاتے ، ان کے انتخابات نہیں کرائے جاتے اور ہاؤس مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک یہ صٖفائی مہم جاری و ساری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے تمام اضلاع میں صفائی مہم ایک ساتھ شروع ہوگی اورروزانہ کی بنیاد پر صبح 9بجے سے صفائی مہم کا آغاز ہوگا جو شام 5بجے تک روزانہ 8گھنٹے دورانیہ پر مشتمل ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ورکرز ، رضاکار ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، ایم این ایز ، ایم پی ایز اور سینیٹر ز پائنچے چڑھائیں گے اور 10مارچ کو صفائی مہم میں اتر جائیں گے اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے اور کراچی کو انشاء اللہ تعالیٰ کچرے سے بھی پاک کریں گے اور ہر طرح کی خرافات سے بھی پاک کردیں گے ۔اور ذہنوں میں جو ابہام اور کنفیوژن ہے یا کوئی خرابی یا بگاڑ ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ صفائی مہم کی کامیابی سے دور کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہی عوام سے جڑی ہوئی جماعت ہے ، صفائی مہم کے سلسلے میں پانچ لاکھ کے قریب لوگوں کو ای میل جائیں گی نوجوانوں، طالب علموں ،سرکاری ، غیر سرکاری ، غیر سیاسی تنظیموں، اسکولوں ، کالجز ، ان کے ٹیچرز کا ایک ڈیٹا بنک ہمارے پاس ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں ، تاجروں ، بلڈرز، آباد کاروں،، چیمبر آف کامرس اور کارپریٹ سیکٹر کے لوگوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں ،کے لیکٹرک ، واٹر سیوریج بورڈ ، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنزکی انتظامیہ اور عملے سے رابطہ کررہے ہیں ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریریشن ہماری کام کررہی ہے ہماری تیاری مکمل ہے ، بڑے پیمانے پر صفائی کا کام ہوگا اور ہماری میڈیا سے اپیل کی کہ وہ شہر کی حالت صفائی مہم سے پہلے اور بعد بھی دکھائے ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کے دوران آٹھ سال کا کچرا ٹھکانے لگایاجائے گا ، سوریج لائینوں میں کچرے کو صاف کیا جائے گا ، ، گٹرکے ڈھکن لگائے جائیں گے، نالوں کی صفائی کی جائے گی اور گندے پانی کے جوہڑ اور تعفن ، مچھروں کی افزائش کا خاتمہ کرکے شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران ہر ضلع میں ایک یا دو مراکز قائم ہوں گے ، ہر مراکز پرتین تین کیمپس ہوں گے ، ایک کیمپ میں ٹرالی ، جھاڑو اور اسی قسم کا سامان ہوگا ، دوسرا کیمپ میں سوشل میڈیا اور تیسرمیڈیا کے نمائندوں کے لئے مختص ہوگا جہاں عوامی شکایات بھی وصول کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میٹرو کارپویشن ، ڈی ایم سی ، واٹر بورڈ ، کے الیکٹر ک نے کہا ہے کہ ہم صفائی مہم میں تعاون کریں گے مجھے امید ہے کہ صنعتکار ،تاجراور دیگر ادارے آگے آئیں گے اور پارکوں کو ایڈآپ کریں گے اورشہرمیں شجر کاری کرکے صحت مند ماحول کی فراہمی میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے ارکان ، نوجوانوں ، این جی اوز شہر کراچی کی بیٹیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ صفائی مہم میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے پی ایم ایل این ، پی پی پی اور پی ٹی آئی ، اے این پی ، جے یو آئی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کو بھی ای میل پر خطوط بھیجے جارہے ہیں اور انہیں بھی صفائی مہم میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے کہ کراچی کو اون کرنے کیلئے پلیٹ فارم میں آکر اپنا حصہ ڈالیں اور شریک ہوں اور کراچی کو صاف کرنے کیلئے خود باہر نکلیں ، اپنے وارکرز کو بھی باہر نکالیں یہ ایک موقع ہے پروفیشنلز ، انجینئر ، ڈاکٹرز ، اشتہاری کمپنیاں ، رنگ بیچنے والی کمپنیوں کو بھی دعوت ہے کہ وہ صفائی مہم کا حصہ بنیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی صفائی مہم کی میڈیا مانٹرنگ ، اسکروٹنی ، نشاندہی اور مدد بھی کرے انشاء اللہ کراچی کے بعد حیدرآباد اور میر پور خاص میں صفائی مہم کا آغاز کیاجائے گا اور وہاں بھی گندگی اور کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگا کر شہریوں کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا۔

9/8/2024 6:42:45 PM