Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیرت مند قومیں بے وفا نہیں ہوتیں اوربے وفائی کرنے والے ضمیرفروش ہوتے ہیں ۔عبدالحسیب


غیرت مند قومیں بے وفا نہیں ہوتیں اوربے وفائی کرنے والے ضمیرفروش ہوتے ہیں ۔عبدالحسیب
 Posted on: 3/7/2016 1
غیرت مند قومیں بے وفا نہیں ہوتیں اوربے وفائی کرنے والے ضمیرفروش ہوتے ہیں ۔عبدالحسیب
طاقت اور اقتدار کے پجاری ایم کیو ایم میں بھی مورثی سیاست کا قیام چاہتے تھے اور انکے ان ناپاک عزائم کو قائد تحریک جناب الطاف حسیننے چکنا چور کر دیا ہے اسی بناء پر وہ آج میڈیا پر آکر جھوٹی کہانیاں پیش کر رہے ہیں ۔عبدالحسیب
قائد تحریک جناب الطاف حسین مہاجر قوم اور ہر مظلوم کے حقیقی نجات دہندہ ہیں ان پر الزامات لگانے والے ماضی میں بھی رسوا ہوئے اور حال میں بھی رسوائی انکا مقدربنے گی۔محمد حسین 
قافلہ الطاف میں شامل ہر بچہ ، بزرگ ، نوجوان ، مائیں ، بہنیں سب متحد ہیں۔محمد حسین 
نظریہ اور منزل کو تبدیل کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں ۔اقبال مقدم 
مظلوم قوم کو منتشر کرنے کے لیئے خفیہ ہاتھوں کے ایجنٹ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر الزام تراشی کررہے ہیں ۔اقبال مقدم
فرعون ، نمرود، میر صادق، میر جعفر ، کی اولادیں ہمیں الطاف حسین سے جدا نہیں کر سکتیں۔ظفر خان 
ہمارا مقدر، ہماری تقدیر، ہماری منزل صرف الطا ف حسین ہیں۔نوید شمسی 
حسرت موہانی لائبریری حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جنرل ورکر زاجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔07 ،مارچ،2016 ء
غیرت مند قومیں بے وفا نہیں ہوتیں اوربے وفائی کرنے والے ضمیرفروش ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے حسرت موہانی لائبریری حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جنرل ورکر زاجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ، اقبال مقدم ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر خان، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،شعبہ جات ، سیکٹرز ، یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد مو جو د تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب و مظلوم طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو مسند اقتدار تک پہنچانا ہی الطاف حسین کا جرم بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے مہاجر قوم کو بے وقوف نہیں کیا جا سکتا مہاجر قوم اپنے محسن و رہبر کے کردار و عمل سے اچھی طرح آشنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت اور اقتدار کے پجاری ایم کیو ایم میں بھی مورثی سیاست کا قیام چاہتے تھے اور انکے ان ناپاک عزائم کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے چکنا چور کر دیا ہے اسی بناء پر وہ آج میڈیا پر آکر جھوٹی کہانیاں پیش کر رہے ہیں ۔ اجلاس سے ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مہاجر قوم اور ہر مظلوم کے حقیقی نجات دہندہ ہیں ان پر الزامات لگانے والے ماضی میں بھی رسوا ہوئے اور حال میں بھی رسوائی انکا مقدربنے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قافلہ الطاف میں شامل ہر بچہ ، بزرگ ، نوجوان ، مائیں ، بہنیں سب متحد ہیں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے چٹان ثابت ہونگے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نظریہ اور منزل کو تبدیل کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں جو مظلوم قوم کو منتشر کرنے کے لیئے خفیہ ہاتھوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 38سالہ جدوجہد صرف اور صرف مظلوم و محکوم قوم کو اسکا جائز حق دلانے پر مبنی ہے ۔اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر خان نے خطاب کر تے ہوئے کیا فرعون ، نمرود، میر صادق، میر جعفر ، کی اولادیں ہمیں الطاف حسین سے جدا نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حق کی آواز ہیں اور آواز حق سے خائف باطل قوتیں متحد ہوکر الطاف حسین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا مقدر، ہماری تقدیر، ہماری منزل صرف الطا ف حسین ہیں اور الطا ف حسین سے ہمیں جدا کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم نے بھی خطاب کیا۔

تصاویر

7/26/2024 10:32:07 PM