جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پرعائد پابندی کے خلاف جاری بھوک ہڑتا ل کے دوسرے روز سیاسی ، مذہبی ، سماجی شخصیات اور این جی اوز کے نمائندوں کی بھوک ہڑتالی کیمپ آمد ، جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار
21ویں صدی ، اظہار رائے کی صدی ہے اس میں پابندی زیب نہیں دیتی ،محمودشام
پورے ملک میں مردم شماری فوج کی نگرانی ہونی چاہئے،الحاق محمد رفیق نقشبندی
یہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ کسی کی رائے کو قبول یا مستردکرے لیکن اس کیلئے اظہار رائے کی آزادی دینا ضروری ہے ، سوشل ورکرز ہیومن پیس رائٹس شیما کرمانی
شہر کا ہر فرد اظہار رائے کی آزادی کیلئے آواز بلند کرے اور ہم سب کواس آواز سے آوا زملانی چاہئے، نامور شاعر و ادیب عارف شفیق
آئین کاآرٹیکل 19واضح اور فطری طو رپر یہ آگاہ کرتا ہے کہ کسی بھی شہری یا سیاسی لیڈر کی تقریر ، تصویر اور تحریر پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، کراچی بار اور ہائی کورٹ بار کے وفود کے سربراہ محمد جیوانی
پاکستان کے دستور میں جو بنیادی حقوق شہریوں کیلئے متعین کئے ہیں اس میں کسی کو کمی کرنے کا حق حاصل
نہیں ہے ، این جی او پائلر کے نمائندے کرامت حسین ،ڈاکٹر امجد علی
کراچی ۔۔۔20، فروری 2016ء