Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منگل کا د ن اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہے لیکن حکومت سندھ اس دن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی ترمیم لائی ،خواجہ اظہار الحسن


منگل کا د ن اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہے لیکن حکومت سندھ اس دن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی ترمیم لائی ،خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 1/28/2016
منگل کا د ن اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہے لیکن حکومت سندھ اس دن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی ترمیم لائی ،خواجہ اظہار الحسن 
پیپلزپارٹی نے اکثریت کی بنیاد پر اسمبلی کو اپنی اوطاق بنا رکھا ہے 
پیپلزپارٹی عددی اعتبار سے زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی کی ترامیم لارہی ہے جس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ،وسیم اختر
امید ہے معزز عدالت سے انصاف ملے گا اور عوام کی رائے کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا ،وسیم اختر
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013ء سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعدمیڈیا سے ایم کیوا یم رہنماؤں کی گفتگو 
کراچی ۔۔۔۔28جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ منگل کا د ن اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہوتاہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے اس دن یہ ترمیم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اکثریت کی بنیاد پر اسمبلی کو اپنی اوطاق بنا رکھا ہے اس اسی بنیادپر وہ اپنی مرضی کی ترامیم کر تی ہے اورہم ہائی کورٹ کو یہی بتانے آئے ہیں کہ یہ ترمیم پہلے شو آف ہینڈ تھی اور اس قسم کی ترمیم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کی جانے لگی ہے اور یہ جمہوریت نہیں بلکہ پیسے کے عیوض ایک رسید ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013ء کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک،نامز د مئیر کراچی وسیم اخترانکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کا مقدمہ سڑکوں اور عدالتوں میں لڑ رہے ہیں ،پیپلز پارٹی اکثریت کے ذریعے سندھ اسمبلی کو استعمال کرکے اپنے آپ کو محفوظ کرکے عوام پر ظلم کررہی ہے اوریہ ظالم اکثریت درندے کی مانند سندھ کے عوام کے حقوق جمہوریت کی آڑ میں غصب کررہی ہے لہٰذا ہم معز ز عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے طاقت کے زور پر کئے جانے والے اقدامات کو روکنے کیلئے احکامات جاری کرے۔وسیم اخترنے کہاکہپیپلزپارٹی عددی اعتبار سے زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی کی ترامیم لارہی ہے جس کو ہم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا اورہائی کورٹ عوام کی رائے کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیگی ، جس طرح پیپلز پارٹی عددی اکثریت کو استعمال کررہے ہیں پہلے پیپلز پارٹی نے یہی ترمیم کی تھی کہ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے نہ ہو لیکن اب انہوں نے اپنی مرضی سے ترمیم کی ہے اور اب شو آف ہینڈ چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن رولز کے مطابق شیڈول اناؤنس ہونے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی ،،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ قانون سے مستثنیٰ نہیں ہوتے سندھ حکومت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء الیکشن رولز کے حساب سے غلط ہے۔


4/22/2024 11:06:01 PM