Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن میں نارتھ ناظم آباد یوسی 17سے حق پرست پینل کی جانب سے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار ہارون احمد قریشی ،سرجانی سیکٹر یونٹ منگھوپیر یونٹ کے کارکن رضی الدین اور اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن نسیم خان کی رینجرز کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت

 Posted on: 11/6/2015

بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار ہارون احمد قریشی کی گرفتاری سے واضح ہوگیا ہے کہ کراچی آپریشن یکطرفہ ہے، رابطہ کمیٹی 
رینجرز اہلکاروں کی جانب سے نامزد امیدواروں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی 
ہارون احمد قریشی ، رضی الدین اور نسیم خان کو فی الفوررہاکیاجائے اور کراچی آپریشن کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے خلاف بلاجواز کارروائی سے باز رکھا جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کر اچی ۔۔۔6نو مبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی الیکشن میں نارتھ ناظم آباد یوسی 17سے حق پرست پینل کی جانب سے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار ہارون احمد قریشی والد انوار احمد قریشی اور منگھوپیریونٹ سرجانی سیکٹر کے کارکن رضی الدین کی سادہ لباس اہلکاروں جبکہ پولیس کے ہاتھوںیونٹ118-C اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سرکل انچارج نسیم خان کی غیرقانونی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ہاوران احمد قریشی ، رضی الدین اور نسیم خان کی گرفتاری بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی آپریشن کی آڑ میں گھروں پر سوئے ہوئے ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کوتو روز کا معمول بنا ہی لیا ہے اور اب رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوا یم کے کارکنان کی گرفتاری سے واضح ہوگیا ہے کہ کراچی آپریشن یکطرفہ ہے اور اس آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو ہی نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں اور رینجرز اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے نامزد امیدواروں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی کی گرفتاریوں سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شکایات ازالہ کمیٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کیلئے نامزد حق پرست امیدوار ہارون احمد قریشی، رضی الدین اورنسیم خان کی رینجرز، سادہ لباس اہلکاروں اور پولیس کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیاجاے ، انہیں فی الفور رہاکیاجائے اور رینجرز اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے خلاف بلاجواز کارروائی سے باز رکھاجائے ۔ 

5/5/2024 9:05:31 AM