Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد بفرزون میں واقع غوث اعظم مسجد روڈ پر عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد


بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد بفرزون میں واقع غوث اعظم مسجد روڈ پر عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد
 Posted on: 11/5/2015
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد بفرزون میں واقع غوث اعظم مسجد روڈ پر عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد 
انتخابی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت ،نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کا خیر مقدم 
ایم کیوایم کو کمزور کرنے والی قوتیں حب الوطنی کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہی ، رابطہ کمیٹی رکن محترمہ زرین مجید 
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں نام نہا د جماعتوں نے اپنے رشتہ داروں کو انتخابی ٹکٹ دیئے اور غریب ومتوسط طبقے کے میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا ہے، سی ای سی انچارج وسیم اختر 
انتخابی جلسہ کے اختتام پر رنگا رنگ وارئٹی پروام بھی منعقد ہوا ، فنکاروں نے ایم کیوایم کے ترانے اور نغمے خصوصی طور پر گائے 
کراچی ۔۔۔5، نومبر2015ء 
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد بفرزون میں واقع غوث اعظم مسجد روڈ پر عظیم الشان انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں نارتھ ناظم آباد کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں کے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی جلسہ میں نارتھ ناظم آباد سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا عوام سے تعارف کرایا گیا جن کا انتخابی جلسہ کے شرکاء نے زبردست خیرمقد م کیا اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ انتخابی جلسہ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی جمال احمد ، رؤف صدیقی اور انور رضا نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سی ای سی کی ارکان ہیرسوہو ، شمع منشی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین بھی موجود تھیں ۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر جس جذبے کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان عوامی خدمت کیلئے نکلتے ہیں اس جذبے کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا ، ایم کیوایم مخالفین تعصب اور عصبیت کی تمام حدیں پار کرجاتے ہیں اور ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا بھول جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سکھر اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہورہی ہے اور ایم کیوایم کو کمزور کرنے والی قوتیں حب الوطنی کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ بہت ظلم و ناانصافی ہوچکی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان کو ماوارئے عدالت قتل کیا گیا ، سینکڑوں آج بھی جیلوں میں اور لاپتا ہیں اور ان کے اہل خانہ ان کی راہیں تک رہے ہیں لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کو چھوڑنے ر تیار نہیں ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے اپنے رشتہ داروں کو انتخابی ٹکٹ دیئے اور غریب ومتوسط طبقے کے میرٹ پر اترنے والے افراد کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو کئی مرتبہ اقتدار کا موقع ملا لیکن انہوں نے ملک کی سیاست کو اپنے خاندان کیلئے پیسے بنانے کی انڈسٹری میں تبدیل کردیا ہے اور عوام آج بھی اسی طرح بے یارو مدد گار اپنی فلاح وبہبود کے دعوؤں کے سہارے پر جی رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی قیادت متعارف کرائی اور انہیں ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا اور جناب الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو جاگیرداروں ،وڈیروں کے درمیان بیٹھا کر ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور جاگیردار اور وڈیرے اپنے تمام وسائل اور اختیارات کے ساتھ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پہلے بھی ان حالات کا سامنا کرچکی ہے اور آئندہ بھی غیر جمہوری اور سیاسی انتقام پر مبنی اقدامات کا ملک کی عدلیہ میں مقابلہ کرے گی اور اپنی سچائی ثابت کرے گی ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کا معرکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کیلئے جیتنا کوئی نئی بات نہیں ہے ، ماضی میں طرح طرح کی سازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود عوامی اعتماد قائدتحریک جناب الطاف حسین پر سے ختم نہیں کیاجاسکا اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواران کو عوام تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ۔ انتخابی جلسہ کے اختتام پر رنگا رنگ وارئٹی پروگرام منعقد ہوا جس میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ وارئٹی پروگرام میں ایم کیوایم کے تحریکی ترانے اور نغمے فنکاروں نے خصوصی طور پر گائے اور شرکاء سے داد وصول کی ۔ وارئٹی پروگرام رات گئے تک جاری رہا جس سے شرکاء بھی محظوظ ہوئے ۔
تصاویر














5/5/2024 4:31:38 AM