Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کو سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی


لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کو سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/28/2015
لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کو سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی
بلدیاتی شیڈول کے بعد سے ہمارے نامزد امیدواران کو حقیقی کی جانب سے انکے گھروں پر جاکر ہراساں کیا جارہا ہے 
ایم کیوایم کی عوامی رابطہ مہم میں آنیوالے عوام پر تشدد اور انکے گھروں میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی معمول کی بات بن چکا ہے
اوچھے ہتھکنڈے ایم کیوایم کی سیاسی ساکھ کو کمزور کرنے کی سازش ہے
لانڈھی سے نامزد حق پرست امیدواران کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے
ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدواران اور لانڈھی کے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں
رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔28اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کی مختلف یوسیز میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران اور عوا م کو حراساں کرنے،سنگین نتائج کی دھمکیاں دےئے جانے اور ان پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی شیڈول کے اعلان کے بعد سے لانڈھی میں چےئرمین ، وائس چےئر مین ،جنرل کونسلرکے عہدوں سمیت ہمارے دیگر نامزدبلدیاتی امیدواران کو حقیقی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے انکے گھروں پر جاکر حراساں کرنے اور انہیں ایم کیوا یم کی بلدیاتی نامزدگی سے دستبردار ہونے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوا یم کی عوامی رابطہ مہم میں شریک ہونیوالے حق پرست عوام کو بھی نہ صرف حراساں کیا جارہاہے بلکہ ان پر تشدد اور گھروں میں توڑ پھوڑ کاسلسلہ بھی معمول کی بات بن چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے نہ صرف بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں بلکہ یہ طریقۂ کارایم کیوا یم کی سیاسی ساکھ کو کمزور کرنے کی بھی سازش ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لانڈھی سے نامزدحق پرست امیدواران کو حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور حق پرست بلدیاتی امیدواران اور لانڈھی کے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

5/5/2024 6:54:16 AM