ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں مزید 7 اراکین کو شامل کرلیا گیا
سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں اسد کاظمی، فرقان اطیب، سید شکیل احمد، معید انور، نور حسن، شہباز علی اور عباس جعفری کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس آج ہوا جس میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں مزید 7اراکین کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے جن اراکین کو ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں شامل کیا ہے ان میں اسد کاظمی ، فرقان اطیب ، سید شکیل احمد ، معید انور ، نور حسن ، شہباز علی اور عباس جعفری شامل ہیں ۔