Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات ایم کیوایم سے بھر پور مالی تعاؤن کریں، رابطہ کمیٹی


ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات ایم کیوایم سے بھر پور مالی تعاؤن کریں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/22/2013
ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات ایم کیوایم سے بھر پور مالی تعاؤن کریں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم 2013ء کے عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لے گی اور ہر حلقے سے حق پرست امیدوار کھڑا کریگی 
متحدہ قومی موومنٹ کوعام انتخابات میں انتخابی اخراجات کے سلسلے میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے
ایم کیوایم اپنے تمام سیاسی و تنظیمی اخراجات عوامی عطیات اور چندوں سے پورے کرتی ہے
کراچی :۔۔ ۔۔22مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھرکے عوام بالخصوص مخیرحضرات اپیل کی ہے کہ وہ ماضی کی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ایم کیوایم کودل کھل کرعطیات دیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ غریب ومتوسط طبقے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک میں حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عمل جدوجہدکررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم2013ء کے عام انتخابات پاکستان بھرسے حصہ لے گی اورتمام حلقوں سے غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے حق پرست امیدوارکھڑے کریگی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک غریب جماعت ہے جسے آئندہ انتخابات میں انتخابی اخراجات کے سلسلے میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،ایم کیوایم کے تمام سیا سی و تنظیمی اخراجات عوامی عطیات اور چندوں سے پور ے کئے جاتے ہیں ایم کیوایم میں نہ توکوئی جاگیردارہے اورنہ ہی اس جماعت کوکسی جاگیردار،وڈیرے یاسرمایہ دارکی پشت پناہی حاصل ہے۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پر زور اپیل کی کہ وہ ملک میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کے ہاتھ مضبوط کریں اور ایم کیوایم سے بھر پور مالی تعاؤن کریں۔ 

5/11/2024 12:47:21 AM