Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوان جعلسازوں سے ہوشیاررہیں اور ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے قانونی طریقہ اپنائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نوجوان جعلسازوں سے ہوشیاررہیں اور ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے قانونی طریقہ اپنائیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Posted on: 10/16/2026

نوجوان جعلسازوں سے ہوشیاررہیں اور ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے قانونی طریقہ اپنائیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل پاکستان میں نوجوانوں سے لاکھوں روپے لیکر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کاگھناؤناکاروبار چل رہا ہے، ایساکاروبار کرنے والی مافیا بے روزگارنوجوانوں کو”ڈنکی“کیلئے کشتیوں میں بھرکرنامعلوم مقام پر بھیجتے ہیں، اس خطرناک سفرمیں کشتیاں سمندرمیں ڈوب جاتی ہیں اور بے گناہ نوجوان مارے جاتے ہیں۔دوسری طرف اعلیٰ تعلیم کیلئے نوجوانوں کو امریکہ، برطانیہ اوردیگرمغربی ممالک میں یونیورسٹیوں اورکالجوں میں داخلوں کاجھانسا دیاجاتا ہے کہ ہمیں اتنی رقم دے دو، ہم تمہارا داخلہ فلاں ملک کی فلاں یونیورسٹی میں کرادیں گے۔ غریب ومتوسط طبقے کے لوگ اپنی جمع شدہ پونجی ان جعلسازوں یا ان ایجنٹوں کے حوالے کردیتے ہیں جوکہ غریب نوجوانوں کی جمع پونجی لیکرغائب ہوجاتے ہیں اورپھربیرون ملک ملازمتوں اورداخلوں کاجھانسا دینے کے لئے دوسرے ایجنٹ آجاتے ہیں۔ ملک میں یہ گھناؤنا دھنداچل رہا ہے۔حکومت ملک میں ایمرجنسی لگانے، الطاف حسین اور عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں تو مصروف ہے لیکن قوم کے نوجوانوں کولوٹنے والے ان جعلسازوں کوپکڑنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ چند روز قبل بھی اسلام آباد میں ایک المناک واقعہ رونما ہوا کہ ایک بچی نے بیرون ملک کسی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپنی ماں کازیور اور والدین کی جمع پونجی فروخت کرکے بڑی رقم کسی ایجنٹ کو دی،بعد میں معلوم ہوا کہ اُس یونیورسٹی کا کہیں وجود ہی نہیں ہے۔ اس بیٹی نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ میں تمام والدین اورنوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ خداکے واسطے ایسے جعلسازوں اور نوسربازوں سے ہوشیاررہیں اوران کی باتوں میں آکر اپناگھرمت لٹوائیں۔غیرقانونی ذرائع استعمال کرکے نہ تو اپنی جان خطرے میں ڈالیں،نہ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹ کر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھائیں کیونکہ ایساتباہ کن راستہ اختیارکرنے سے نہ صرف آپ بھی اپنی جان دیں گے اورآپ کے والدین زندگی بھرکاصدمہ اٹھائیں گے۔ آپ اعلیٰ تعلیم یاملازمت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں لیکن اس کیلئے جائز اورقانونی طریقے اختیارکریں، متعلقہ ملک کی ایمبسی سے رابطہ کریں، ان ممالک کے ویزے کی درخواست دیں، ضروری دستاویزات فراہم کریں اورقانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں۔ مگرجعلسازوں سے ہوشیار رہیں اوران کے جھانسوں میں ہرگزنہ آئیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 485 ویں فکری نشست سے خطاب 16،اکتوبر2026ء

10/19/2026 5:10:13 AM