Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالیا ہے


کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالیا ہے
 Posted on: 8/12/2026

 پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے شہید میررضا کے قاتلوں کوبیرون ملک فرارکرادیا ہے۔
  شہید میررضا کا بڑھتا ہوا کاروبارکسی وڈیرے کے بیٹے کوپسند نہیں آیا
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالیا ہے،
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کرارہے ہیں، اپنے ملک میں ظالم وڈیروں کی جانب سے معصوم شہریوں پر جوظلم ہورہا ہے اس کا حل بھی نکالیں۔ الطاف حسین 
…………………………………………………………………………………………

سندھ خصوصاًکراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اب اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کااڈہ بنالیاہے، کراچی کے شہریوں خصوصاًنوجوانوں کوتعلیم، روزگار، کاروبار،سماجی ومعاشی ترقی اور ہرمیدان میں حق تلفیوں اورزیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کے ساتھ دشمنوں جیساسلوک کیا جارہا ہے۔ اورکراچی کے وہ نوجوان جواپنی تعلیمی قابلیت، صلاحیت اوردن رات کی محنت کے ذریعے اپنے پیروں پرکھڑہونے کی کوششیں کررہے، کسی قسم کا کاروبارشروع کررہے ہیں، وہ خاص طورپر پیپلزپارٹی کے وڈیروں، ان کی اولادوں اوران کی حکومت کے کارندوں کی غنڈہ گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ان کی جانیں لی جارہی ہیں۔ غنڈہ گردی کا یہ سارا عمل پیپلزپارٹی کی حکومت، پولیس اورحکومتی مشینری کی سرپرستی اور معاونت سے کیا جارہا ہے۔ کراچی کے نوجوان میر رضا کا سفاکانہ قتل اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ شہید سید میررضاعلی ایک نہایت پڑھا لکھا نوجوان تھا، اس نے اپنی قابلیت سے Wafflix نامی فوڈشاپ کھولی اورپھر رات دن محنت ومشقت کے ذریعے ایک شاپ سے دوسری اوردوسری سے تیسری شاپ کھولی اوراپنے کاروبار کوترقی دی۔ لیکن وڈیروں اوران کی اولادوں کوشہید میررضا کی یہ ترقی برداشت نہ ہوئی، اسے پہلے دھمکیاں دی گئیں پھر28 جولائی کوشہید میررضا کواغوا کرنے کے بعد سفاکانہ تشدد کرکے قتل کردیا گیا، میررضاشہید کی آخری لوکیشن گلستان جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس کی آئی ہے،اطلاعات کے مطابق یہ گیسٹ ہاؤس پیپلزپارٹی کے کسی وڈیرے کا بتایا جا رہا ہے۔ 29جولائی کواسی گیسٹ ہاؤس کے قریب شہید میررضاکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپناحکومتی اثرورسوخ استعما ل کرتے ہوئے اپنی مرضی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بنوائی تاکہ اس قتل کارخ موڑاجاسکے۔
شہید میررضا کے اہل خانہ کاشروع سے یہی کہنا تھا کہ شہید میررضاکوقتل کیا گیا ہے لیکن پولیس وڈیروں کی ایما پر شہید سید میررضاعلی کے سفاکانہ قتل کو خودکشی کا نتیجہ قراردیتی رہی اورعوام کوگمراہ کرنے کے لئے میڈیاکے ذریعے مختلف دعوے کرتی رہی۔ شہید میررضا کے والدمیرحسین علی نے بیٹے کی شہادت کاغم ایک طرف رکھ کراپنے مقتول بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرسچ بولناشروع کیا، شہید کے دوستوں اورجین زی نے انصاف کے لئے پر امن احتجاج بھی شروع کردیا۔ شہید کے والد نے بیٹے کی لاش کادوبارہ معائنہ کرانے کے لئے قبرکشائی کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا، عدالت کے حکم کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے میڈیکل بورڈ کوبھی تبدیل کیا لیکن شہید کے اہل خانہ کے احتجاج پر پرانے میڈیکل بورڈ بحال کرکے قبرکشائی کی گئی۔ قبرکشائی کے بعد جب لاش کادوبارہ معائنہ کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ جاتے ہیں،اس حوالے سے کیمیکل رپورٹ میں جوحقائق سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ شہید سید میررضاعلی  کو کمرسے گولی کانشانہ بنایا گیا تھا،شہید میررضا کاچہرہ ناقابل شناخت تھا، شکل کوچھپانے کے لئے چہرے کو تیزاب سے جلایا گیا، ہاتھوں کوکیمیکل سے جلایا گیا تاکہ فنگرپرنٹ نہ آسکیں اورشناخت مٹادی جائے، شرٹ پر بھی تیزاب کے نشانات، جسم پر جگہ جگہ بدترین تشددکے نشانات واضح تھے۔ 
آخر شہید میررضا کا قصورکیا تھا؟ اس کاجرم کیا تھا؟ اس کا بڑھتا ہوا کاروبارکسی وڈیرے کے بیٹے کوپسند نہیں آیا،وہ اسے پھیلنے سے روکنے میں ناکام ہوئے توانہوں نے یہ سوچاکہ اس کا کام ہی اتاردو اور اسے سفاکی سے قتل کردیا گیا۔ سننے میں آرہاہے کہ شہیدمیررضا کے قاتلوں کوبیرون ملک فرارکرادیا گیا ہے اورفرارکرانے میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کے وڈیرے ملوث ہیں اورایئرپورٹ پر ایجنسیوں کے حکام نے اس میں معاونت کی۔ 
 میں شہید میررضا کے والد سیدمیرحسین علی اورتمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں، میں اورمیرے وفاپرست کارکنان اور لاکھوں کروڑوں چاہنے والے آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم شہید میررضا کوانصاف دلانے کے لئے آوازاٹھارہے ہیں اورجب تک درندہ صفت قاتلوں کوکیفرکردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، ہم آوازاٹھاتے رہیں گے۔
ظالم وڈیرے کراچی میں معصوم نوجوانوں کوقتل کرارہے ہیں،اندرون سندھ کاروکاری اورغیرت کے نام چھوٹی بچیوں کوماررہے ہیں، غریب ہاریوں پر ظلم کررہے ہیں، لیکن انہیں روکنے والاکوئی نہیں۔
 میں فیلڈ مارشل عاصم منیرصاحب سے اپیل کرتاہوں کہ آپ ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کرارہے ہیں لیکن آپ کے اپنے ملک میں ظالم وڈیروں کی جانب سے معصوم شہریوں پر جوظلم ہورہاہے اس کاحل بھی نکالئے۔ آپ کی فوج سیاسی کارکنوں کوتوگرفتارکرلیتی ہے، میررضااوران جیسے معصوم نوجوانوں اور بچیوں کوقتل کرنے والے سفاک قاتلوں کوگرفتارکیوں نہیں کیا جارہا ہے؟
میں شہید میررضا کے اہل خانہ کویقین دلاتا ہوں کہ فی الحال ہمارے پاس طاقت نہیں ہے لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جس دن اللہ نے ہمیں موقع دیاتو شہر کے جتنے بچے سفاک وڈیروں اورجاگیرداروں نے قتل کئے ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤکیا جائے گا اورقانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔
میں اپنے وفاپرست کارکنوں کوہدایت کرتا ہوں کہ شہیدمیررضا کے لئے جہاں جہاں بھی احتجاج کیا جائے وہ اس میں ضرورشریک ہوں۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ جدوجہد کرنے والوں کی غیب سے مدد فرمائے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 446  ویں فکری نشست سے خطاب
11  اگست 2026ء 


8/12/2026 4:36:47 PM