Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت اور بیٹے معاذرحمانی کے زخمی ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

 مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت اور بیٹے معاذرحمانی کے زخمی ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/30/2026

مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت اور بیٹے معاذرحمانی کے زخمی ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 سمیع الدین رحمانی کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے،قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن……29  جولائی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورفیڈرل بی ایریا سیکٹریونٹ 153کے سابق یونٹ انچارج سمیع الدین رحمانی کی شہادت اوران کے بیٹے معاذرحمانی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سمیع رحمانی کی شہادت کا یہ واقعہ کراچی میں امن وامان کی تباہ شدہ صورتحال کاایک منہ بولتا ثبوت ہے، شہر میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھررہے ہیں اور شہرمیں کسی بھی علاقے میں عوام کی جان ومال کوکوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سمیع الدین رحمانی کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفور گرفتارکیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے سمیع رحمانی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اوران کے زخمی صاحبزادے معاذ رحمانی کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ 

7/30/2026 10:29:51 PM