Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سات کارکنوں کی گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سات کارکنوں کی گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے


 حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سات کارکنوں کی گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے  حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سات کارکنوں کی گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے
 Posted on: 5/22/2026

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سات کارکنوں کی گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے 
 گرفتاریاں آئین و قانون، شہری آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں 
  نثارپہنور، محسن پہنور سمیت ایم کیو ایم کے 13کارکنان کئی مہینوں سے جبری طور پر لاپتہ ہیں 
 جعلی اور عسکری MQM-P ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں میں سہولت کاری کررہی ہے
رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر عاطف شمیم اوررابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین کا وڈیوبریفنگ میں اظہارخیال
 ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کرایاجائے،لاپتہ کارکنوں اورجیلوں میں قید کارکنوں کورہا کیا جائے۔
فیلڈمارشل عاصم منیر سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ 

لندن……22  مئی 2026ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں اورجبری گمشدگیاں ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر عاطف شمیم اوررابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے آج وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ گرفتاریاں آئین، قانون، عدالتی احترام، شہری آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف پیپلزپارٹی کی ظالم اورسندھ دشمن حکومت کے دورمیں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے۔ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا، ہزاروں کو گرفتار کیا گیا اور جبری گمشدگیاں کی گئیں۔ رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں آج مورخہ 22مئی 2026 کوکارکنوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایاکہ آج حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی حیدرآباد جیل میں قائم انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی تھی۔ جب کارکنان عدالت میں پیشی کے بعد جیل کے گیٹ سے باہر نکلے تو سول کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں نے سات کارکنوں کو حراست میں لیا اور ویگو گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے اورسات کارکنان کو جبری طور پر لاپتہ کردیاگیا، ان میں اقبال آرائیں،ذاکر حسین،عمران راجپوت،حسنات احمد،ندیم عمر،عبدالمجید راجپوت اورسہیل قریشی   شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ پہلاواقعہ نہیں اس سے قبل بھی 27مار چ 2026ء کوبھی حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان اپنے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آرمیں ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کے سلسلے میں حیدر آبادجیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت گئے تھے۔جیسے ہی وہ عدالت سے باہر نکلے، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایم کیوایم کے سات کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاتھا۔ان کارکنان میں یامین قاضی،عارف زئی،ادریس تیلی،فراز درانی،آصف راجپوت،رشید گدی اور امتیازآرائیں  شامل ہیں۔ ان کارکنوں کو 18ر وز تک لاپتہ رکھنے کے بعد 14  اپریل 2026ء کوتھانے کے حوالے کیاگیااور یہ کارکنان اب تک جھوٹے مقدمہ میں جیل میں قید ہیں۔ اورآج اسی طرح کے ایک اورواقعہ میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے مزید سات کارکنوں کو جبری حراست میں لیکر غیرقانونی طورپرلاپتہ کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ مہینوں میں کراچی سے ایم کیو ایم کے   13کارکنان پہلے ہی جبری طور پر لاپتہ ہیں جن میں سابقہ رکن قومی اسمبلی نثار احمد پنہو اوران کے صاحبزادے محسن پنہور22 دسمبر 2025ء سے لاپتہ ہیں۔ فیصل مجیب17اپریل 2026سے لاپتہ ہیں۔ لیاری کے شاہد ارمان،رنچھوڑ لائن کے کارکن شیخ نواز الدین عرف نواب اورمحمودآباد کے کارکن مرتضی احمد خان 19مارچ 2026ء سے لاپتہ ہیں۔اسی طرح اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان شمشادمنا، قمر ظہور، اشتیاق حیدر اورکورنگی سیکٹرکے کارکن مرزا ریاض حسین5  اپریل 2026 سے لاپتہ ہیں۔لیاری سیکٹرکے محمد مزمل  7  اپریل 2026 سے لاپتہ ہیں۔کورنگی سیکٹرکے اوصاف علی 7  مئی2026 سے لاپتہ ہیں اورشاہ فیصل کالونی سیکٹر کے ریحان احمد 9  مئی  2026 سے لاپتہ ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر عاطف شمیم او رکن ارشدحسین نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں پیپلزپارٹی کی ظالم حکومت سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے کروارہی ہے لیکن اس میں جعلی اور عسکری MQM-P بھی پوری طرح شامل ہے جو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی جبری گمشدگیوں میں سہولت کاری کررہی ہے، رینجرزاور سرکاری ایجنسیوں کوایم کیوایم کے نام، پتے فراہم کرکے ان کی مخبریاں کررہی ہے اوریہ اب متحدہ قومی موومنٹ سے مخبرقومی موومنٹ بن گئی ہے۔ تحریک اورقوم کے یہ غدارجو گھناؤنا کردار ادا کررہے ہیں، قوم کواس کوفراموش نہیں کرے گی اورذلت ورسوائی ان کامقدربن گئی ہے۔ 
 رابطہ کمیٹی نے فیلڈمارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کاسلسلہ بندکرایاجائے اورلاپتہ کئے جانے والے تمام کارکنوں کورہاکیاجائے اورجو سیاسی کارکن جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں قیدہیں انہیں بھی فی الفوررہاکیاجائے، قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم پر عائد پابندی ختم کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس پر آواز بلندکریں۔



5/23/2026 5:07:46 AM