Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بلاجواز اور بلااشتعال انتہائی مہلک میزائلوں اور خطرناک جنگی طیاروں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں پر کھل کر اپنا مؤقف ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سامنے پیش کرے۔


متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بلاجواز اور بلااشتعال انتہائی مہلک میزائلوں اور خطرناک جنگی طیاروں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں پر کھل کر اپنا مؤقف ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سامنے پیش کرے۔
 Posted on: 3/2/2026 1

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بلاجواز اور بلااشتعال انتہائی مہلک میزائلوں اور خطرناک جنگی طیاروں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں پر کھل کر اپنا مؤقف ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک اپنا اپنا مؤقف پیش کر چکے ہیں اور تسلسل کے ساتھ کر بھی رہے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام اپنی حکومت کے واضح مؤقف کے شدت سے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسکول کی سینکڑوں طالبات سمیت عام شہریوں کی شہادتوں پر بھی پاکستان کا مؤقف سامنے نہ آنا حیرت انگیز اور تعجب خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ایران پر کیے جانے والے حملوں پر پاکستانی حکومت کی خاموشی کے آخر کیا معنی ہیں؟ حکومت کھل کر اپنا مؤقف پاکستانی عوام کے سامنے کیوں پیش نہیں کر رہی؟ انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو میں امریکی قونصل خانوں کے سامنے اور دیگر مقامات پر مظاہرہ کرنے والوں پر بےدریغ فائرنگ کرکے جن معصوم نوجوانوں کو شہید و زخمی کیا گیا، اس کے بارے میں بھی اب تک وفاقی حکومت نے کوئی واضح مؤقف پیش نہیں کیا کہ آیا وہ پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے یا قونصل خانوں کے اندر موجود امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ تمام قارئینِ اکرام سے میری پُرزور اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح میرے اس ٹویٹ پر بھی اپنے اپنے خیالات سے ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ منجانب الطاف حسین 2 مارچ 2026 لندن

3/2/2026 2:38:58 PM