Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صرف ایران اورایرا ن کے عوام کاہی ایک بہت بڑانقصان نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے ایک قیمتی اثاثے کاعظیم نقصان بھی


 محترم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صرف ایران اورایرا ن کے عوام کاہی ایک بہت بڑانقصان نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے ایک قیمتی اثاثے کاعظیم نقصان بھی
 Posted on: 3/1/2026 1

امریکہ اوراسرائیل نے 28 فروری 2026ء کی علی الصبح جدیدترین اورانتہائی خطرناک میزائلوں اورلڑاکاطیاروں سے ایران پر اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز اور بلااشتعال تابڑتوڑ حملوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد،عورتیں، بچے اوربچیاں شہید وزخمی ہوگئے۔ انہی میزائل اورجنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر محترم آیت اللہ خامنہ ای بھی اپنے قریبی ساتھیوں، رہنماؤں اور اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 محترم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صرف ایران اورایرا ن کے عوام کاہی ایک بہت بڑانقصان نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے ایک قیمتی اثاثے کاعظیم نقصان بھی ہے۔کیونکہ محترم آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف ایک جیّد عالم دین تھے بلکہ وہ ایک آزادوخودمختار ملک ایران کے سپریم لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے 1989ء سے اپنی شہادت تک یعنی 37برس تک کڑے سے کڑے حالات، مشکلات اورجبراًلگائی گئی سخت بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود جس طرح ایران اورایران کے عوام کی رہنمائی کی اس کی دنیابھرمیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 
دنیاجانتی ہے کہ دوروزقبل عمان کی ثالثی میں ایران اورامریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران اس بات پر راضی ہوگیاتھا کہ وہ نہ صرف یہ کہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ یورینیئم کی افزودگی (Enrichment) کے عمل کوبھی صرف 3 فیصد تک لے آئے گا۔لیکن امریکہ اور اسرائیل نے اس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پرتابڑتوڑ حملے شروع کردیئے جوکہ نہ صرف بین الاقوامی اصولوں، ضابطوں اوراقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ایسا گھناؤناعمل جنگی جرائم کے زمرے میں بھی آتاہے۔ لہٰذا اقوام متحدہ کوایران پر کئے جانے والے ان بلاجواز حملوں کانوٹس لیتے ہوئے امریکہ اوراسرائیل کے خلاف مؤثراورسخت کارروائی کرنی چاہیے ورنہ اقوام متحدہ کاوجود قطعی اورقطعی بے معنی ہوکررہ جائے گا۔ 
میں پوری دنیا کے امن پسند، جمہوریت پسند ممالک سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اسرائیل اورامریکہ کی جانب سے ایران پر کئے جانے والے بلاجواز حملوں کامؤثرنوٹس لیں۔ 
میں اورمیری جماعت ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والاہرفرد ایران کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ میں ان حملو ں میں ایران کے بے گناہ لوگوں،اسکول کی طالبات اور بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر دلی رنج وغم کااظہارکرتاہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ آیت اللہ خامنہ ای شہیداورتمام شہداکو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے غم گساروں اورتمام ایرانی عوام کوصبرکرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

الطاف حسین 
لندن
یکم مارچ 2026ء



3/1/2026 7:51:09 PM