ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علاقے سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ پر ایم کیوایم کے وفاپر ست کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے تعزیت کے لئے آنے والوں کاتانتا
کراچی ……21 دسمبر 2025ء
شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علاقے سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ پر ایم کیوایم کے وفاپر ست کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے تعزیت کے لئے آنے والوں کاتانتا بندھاہوا ہے۔آج بھی کراچی کے مختلف سیکٹروں کے وفاپرست کارکنوں اورہمدردوں نے دن بھر مختلف اوقات میں مرحومہ شمائلہ عمران کے گھرجاکران کے بھائی سید ندیم حیدراوردیگراہل خانہ سے تعزیت کی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی وفاپرست ارکان نے بھی مرحومہ شمائلہ عمران کے گھرجاکران کی بہنوں اور فیملی کے دیگر افراد سے تعزیت کی اورفاتحہ خوانی کی۔
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، اسماعیل قریشی اوردیگرارکان بھی بانی وقائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر مسلسل وہاں موجود ہیں جووہاں تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ تدفین کے حوالے سے انتظامات بھی دیکھ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی مرحومہ شمائلہ عمران کے انتقال پرایم کیوایم برطانیہ کے مختلف یونٹوں کے کارکنان جناب الطاف حسین سے تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے مختلف شہرو ں کے ساتھ ساتھ مختلف اوورسیزیونٹوں سے بھی کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے تعزیت کے لئے ٹیلیفون کالز بھی موصول ہورہی ہیں۔
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران طویل علالت کے باعث جمعہ 19دسمبر2025ء کولندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔