Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج وہ سرمایہ ہم سے چھن گیا۔


 ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج وہ سرمایہ ہم سے چھن گیا۔
 Posted on: 12/21/2025

ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج وہ سرمایہ ہم سے چھن گیا۔ #ShumailaImranRIP شمائلہ عمران زندگی بھر تحریک کے مقصد کے لئے سرگرم رہیں،ان کی جان بھی تحریک پر قربان ہوئی، شمائلہ عمران ہمارے لئے شہید ہیں۔ تحریک کےتمام ہی کارکنان شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوجانتے ہیں، ان کی قربانیوں، ان کی وفاپرستی، ان کی تمام تنظیمی وتحریکی اورتحریری خدمات کو جانتے ہیں،ان کی شہادت کوجانتے ہیں، نئی نسل کو شائد یہ معلوم نہ ہولیکن سینئر تحریکی ساتھیوں کویہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ شمائلہ مہاجر عرف بنتِ نذیر کاشمار تحریک کے سینئر کارکنوں میں ہوتا ہے۔ شمائلہ عمران فاروق،عرف بنتِ نذیر لائنزیرایریاکراچی میں رہتی تھیں۔ پرانے وفاپرست ساتھیوں کواچھی طریقے سے معلوم ہوگاکہ شمائلہ مہاجر، شمائلہ فاروق عرف بنتِ نذیر بہت بہادرنڈر تھیں،آپریشن کے دوران جب لائنزایریاکوایم کیوایم کے کارکنوں کےلئے نوگوایریا بنادیا گیا تو انہیں اوران کے اہل خانہ کو بہت مشکل اور کٹھن حالات کاسامناکرناپڑا، انہوں نے پھر بھی تحریکی کام نہیں چھوڑا۔ ان کے گھرپر درجنوں مرتبہ چھاپے پڑے، گھرپرمتعدد مرتبہ حملے ہوئے، جس پر میں نے ان سے کہاکہ جو انسان وفاپرست ہواس کازندہ رہنا بہت ضروری ہوتاہے تبھی وہ تحریکی کام کو جاری رکھ سکتاہے،میں جانتا ہوں آپ بہادر لڑکی ہیں، یہاں آپ کے لئے بہت خطرات ہیں لہٰذا آپ خاندان سمیت کہیں اورمنتقل ہوجائیے۔بالآخر ان کے لئے ایک دوسرے علاقے میں کرائے کے گھرکا انتظام کیاگیا،وہ وہاں منتقل ہوئیں جہاں اتناخطرہ نہیں تھا۔وہاں انہیں یہ موقع ملاکہ وہ تحریک کے شہید ساتھیوں کاایک مربوط کتابچہ مرتب کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مختلف علاقوں میں تحریک کے ایک ایک شہیدساتھی کے گھرپر جاکراہل خانہ سے ملاقات کرکے شہادت کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، کون کب کیسے گرفتار ہوا، لاپتہ کیاگیا، ماورائے عدالت قتل کیا گیا، کس کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے اسیرکیاگیا، انہوں نے تمام تفصیلات اکھٹا کیں اور”راہِ حق کے شہید“ کے نام سے ایک مفصل کتاب تحریر کی،جواس سے پہلے کوئی تحریرنہیں کرسکا تھا۔  لندن میں ڈاکٹرعمرا ن فاروق شہید کی شہادت کے بعدشمائلہ عمران اپنے دوچھوٹے بچوں عالیشان اوروجدان کی کفالت، ان کی پرورش، تعلیم وتربیت اور دیکھ بھال کرتی رہیں۔ اسی دوران وہ بیمار ہوئیں، ان کا ایکسیڈینٹ ہوا، پھرانہیں بیماری نے جکڑ لیا لیکن وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔وہ طویل عرصہ سے بیمار تھیں، طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیرعلاج رہیں اورآج اپنے مالک حقیقی سے جاملیں۔ انا للہ واِناً الیہ راجعون۔  انتقال کی اطلاع ملنے پر میری شمائلہ عمران کی والدہ، بہنوں اوربھائی سے بات ہوئی۔ مرحومہ کے بڑے صاحبزادے عالیشان سے بات ہوئی، چھوٹابیٹاوجدان جواپنی ماں کی جدائی کوبرداشت نہیں کرسکا، صدمے سے اس کی حالت نڈھال ہے۔ شمائلہ عمران نے وصیت کی تھی کہ انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا جائے۔ اس سلسلے میں میں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے وہ اس کے انتظامات کریں، اس کے علاوہ جہاں جہاں بات کی جاسکتی تھی وہاں بھی کی جاچکی ہے۔جوہمارے بس میں ہے ہم کررہے ہیں اور ہم کوئی کسرنہیں اٹھارکھیں گے کہ شمائلہ عمران کی وصیت کے مطابق ان کی میت کو پاکستان لے جایا جائے اورکراچی میں ان کی تدفین ہو، اس سلسلے میں کراچی میں بھی ساتھیوں کو انتظامات کرنے کےلئے کہہ دیا گیا ہے۔ ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شمائلہ عمران شہید کی مغفرت فرمائے،انہیں شہادت کا درجہ عطافرمائے،ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے۔ میں دنیابھرمیں موجود تحریکی ساتھیوں اورتمام ہمدردوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ مرحومہ شمائلہ عمران کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن مجیداورآیات مبارکہ پڑھیں اوران کے لئے زیادہ سے زیادہ دعاکریں۔ الطاف حسین شمائلہ عمران کے انتقال پر ٹک ٹاک پر تعزیتی خطاب 19  دسمبر 2025 youtu.be/Tipt_w3Yoyk?si


12/21/2025 9:53:43 PM